کم قیمت میں گھر کو بہتر بنانے کی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Meile Appliances, Hehku Hehku Modern kitchen
Loading admin actions …

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کے آپ نے گھریلو سامان بیچنے والی دکان میں نظر دوڑائ ہو اور وہاں موجود کچھ اشیاء نے آپ کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہو ؟ ہمارے ساتھ ایسا ہوا ہے، مگر ہم اپنے گھر کو صرف اِس لیے مختلف چیزوں سے نہیں بھر سکتے کہ وہ سستی ہیں، تو ہم چاہتے تھے کہ ہمارے پاس پیسہ خرچ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ ہو۔

ہم نے دیکھا ہے کہ انٹیریر ڈیزائنر کس طرح گھروں کو اپنے گاہکوں کے لیے مزید منظم اور پر لطف بنا دیتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ ہم نے گھر کی فعالیت اور خوبصورتی بڑھانے کے ایسے طریقے ڈھونڈے ہیں جن کے لیے آپ کو چند سو روپوں سے زیادہ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ 

تو اگر آپ کو سودے بازی پسند ہے تو آئیے ہمارے ساتھ، ہم آپ کو آپ کے گھر کو بہتر بنانے کے چند عمدہ منصوبے دکھائیں گے۔ اور ہاں اِس کے دوسرے حصے کے لیے کل واپس آنا مت بھولیے گا۔

۱. کافی فلٹر کی قدر و قیمت دریافت کریں

Miele CM7300 Coffee Machine Hehku Modern kitchen Electronics

آپ گھریلو سامان کی دکان سے کافی فلٹر کا پیکٹ خرید سکتے ہیں اور اس کو عمدہ طریقے سے استعمال میں لا سکتے ہیں۔ ہم انہیں عارضی طور پر دراز کے حصے کرنے کے لیے استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ جب یہ گندے ہو جائیں تو آپ انہیں تبدیل کر سکتے ہیں۔

ہومی فائی کا اشارہ: ایک اور اچھا استعمال انہیں اپنی صاف پلیٹوں کے درمیان رکھنا ہو سکتا ہے تا کہ کسی بھی چیز کو نقصان نہ پہنچے۔

۲. درازیں منظم کرنے کے لیے پلاسٹک کی بنی تھیلیاں استعمال کریں

Chest of drawers IMARI e15 Modern style bedroom

تمام گھریلو سامان کی دکانوں پر سستی مگر اچھی ( اور زیادہ تر رنگین ) چھوٹی پلاسٹک کی تھیلیاں ملتی ہیں۔ جو دراز میں موجود آپ کے سامان کو منظم کرنے کے لیے بہترین ہیں۔

کوئی انہیں تب تک نہیں دیکھ پائے گا جب تک وہ دراز نہ کھولے، مگر اگر کسی نے دیکھ بھی لیا تو وہ آپ کے انتظام کو سراہے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

۳. اپنے بَرتنوں پر چپکنے والی پلاسٹک لگائیں

اسٹیکر جیسی پلاسٹک چیزوں کو سجانے کا ایک آساَن اور سستا طریقہ ہے اور آپ اِس کو اپنے باورچی خانے کے بَرتنوں کے کناروں پر لگا کر اُنہیں دلکشی عطا کر سکتے ہیں۔

ہومی فائی کا اشارہ: اگر آپ اِس سے بھی آسَان کام کرنا چاہتے ہیں تو کچھ پوسٹر کلر اٹھائیں اور بَرتنوں کے کنارے ان میں ڈبوئیں۔

۴. چند شیشے کے جار ایک ساتھ جوڑ کر ڈیسک پر سامان رکھنے کی جگہ بنائیں

اگر آپ شیشے کے کچھ جار جوڑ کر رکھیں اور پکی گوند کی مدد سے ان سب کو آپس میں چپکا دیں تو آپ ایک خوبصورت اور منفرد ڈیسک کا سامان سمیٹنے والا آرائشی ٹُکْڑا بنا لیں گے جو پنسلیں اور پین وغیرہ رکھنے کے کام آ سکے گا۔

۵. اسپرے کرنے والے رنگوں کی مدد سے کسی بھی برتن کو پرکشش بنائیں

آخر یہ گھریلو سامان کی دکانیں اتنا سستا سامان کیسے بیچتی ہیں؟ 

اسپرے کرنے والے رنگ کا ایک ڈبا آپکو تقریباً 1000روپے میں ملے گا، مگر اپنی گھریلو سامان کی دکان سے کچھ اسپرے پینٹ خریدیں اور آپ یہ دیکھ کر حیران ہو جائیں گے کہ آپ ان کی مدد سے کتنی چیزوں کی صورت نکھا ر سکتے ہیں۔ 

آپ کو شاید ایک سے زیادہ بار رنگ کا اسپرے کرنا پڑے مگر یہ بھی تو دیکھیں کہ یہ گملے اور برتن رکھنے کے ریک کو دیدہ زیب بنانے کا کتنا بہترین طریقہ ہے۔

۶. آئینے کو دِلکش بنانے کے لیے اسے جواہرات سے سجائیں

گھریلو سامان کی دکانوں کے کاریگری کے حصے میں شیشے کے موتی پائے جاتے ہیں اور اگر آپ ہمیشہ یہ سوچتے رہیں ہیں کہ ان کے ساتھ کیا کیا جا سکتا ہے تو اب وہ موقع ہے کے آپ کچھ عمدہ تخلیق کریں۔

ایک سادہ آئینے کے گرد یہ شیشے کے موتی چپکائیں اور ایک ایسی شاندار شے تخلیق کریں جو کسی بھی کمرے کی شان بڑھا دے گی۔

۷. روائتی وضع حاصل کرنے کے لیے تھمب پن کا استعمال کریں

ہمیں یہ تجویز بہت پسند آئی! اگر آپ کے پاس ایک جدید مگر سستا صوفہ ہے تو ہو سکتا ہے کہ وہ بالکل سادہ ہو۔ مگر آپ سنہری رنگ کی تھمب پنوں کے ایک ڈبے کی مدد سے اِس کو ایک روائتی صوفے میں بَدَل سکتے ہیں۔

ان کو ایک چھوٹے ہتھوڑے کی مدد سے جگہ پر لگائیں اور اپنے اچانک سے قدیم نظر آنے والے صوفے کی نظر اتاریں۔

۸. کھلونوں کو پلاسٹک کے ڈبوں کی مدد سے منظم کریں

گھریلو سامان کی دکانوں پر ملنے والے پلاسٹک کےڈبے اچھے ہوتے ہیں مگر یہ اتنے سستے ہوتے ہیں کہ ہمارے خیال سے آپ انہیں ایک انتظامی مقصد کے لیے استعمال کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

۹. رنگوں کا سامان رکھنے کے لیے پلاسٹک کی ٹرے استعمال کریں

ایک پلاسٹک کی ٹرے یا بڑی پلیٹ بچوں کا رنگ بھرنے کا سامان رکھنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک خانوں والا برتن رکھنے کا ریک ہے تو آپ اِس میں رنگ بھرنے والی کتابیں رکھ سکتے ہیں اور پنسلیں اور رنگ چمچ رکھنے والی جگہ میں رکھ سکتے ہیں۔

بارش والی دوپہروں میں یہ آپ کے لیے بہت آسانی پیدا کرے گا جب آپ کو ہر چیز ایک جگہ رکھی مل جائے گی۔

۱۰. فریج کے خانوں میں دھل سکنے والے رومال رکھیں

اگر آپ کی گھریلو سامان کی دکان میں پلاسٹک کے رومال ہیں تو اُنہیں ضرور خریدیں کیوں کہ وہ فریج کے خانوں میں رکھنے کے لیے بہترین ہیں۔

کسی کو بھی فریج صاف کرنے کا کام لطف نہیں دیتا مگر اگر کبھی کسی ڈھیٹ قسم کے داغ سے آپ کا سامنا ہو ہی جائے تو آپ آرام سے ان سستے رومالوں میں سے ایک پھینک کر اس کی جگہ دوسرا رکھ سکتے ہیں۔

۱۱. مختلف مارکرز کی مدد سے دیواروں پر سجانے والی پلیٹیں بنائیں

اگر آپ کے گھر میں کچھ پرانی پلیٹیں پڑی ہیں جو آپ اب استعمال نہیں کرتے تو اپنی نزدیکی گھریلو سامان کی دکان سے کچھ پرمانینٹ مارکر اٹھائیں اور ان پلیٹوں کو آرْٹ کے نَمونوں تبدیل کر دیں۔

ایک بار آپ اپنے ڈیزائن سے مطمئن ہو گئے تو ان پلیٹوں کو کچھ دیر کے لیے اوون میں رکھیں اور آپ کی بنائی گئی تصویریں ان پر ہمیشہ کے لیے نقش ہو جائیں گی۔ اپنی دیواروں کو سجانے کا کیا ہی اچھوتا طریقہ ہے۔ 

خود سے کرنے والے کاموں کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: گھر سجانے کے بہترین راز۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine