آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے آپ کے چھوٹے گھر کے لیے اگواڑ/صحن کی 15 تصاویر

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Casa Habitación. González Isordia, 810 Arquitectos 810 Arquitectos Modern houses
Loading admin actions …

چھوٹے گھروں کا بڑے گھروں کی نسبت زیادہ فائدہ یہ ہے کہ انکی آرائش سستی اور آسان ہوتی ہے خاص طور پر اگواڑ کی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پیش آپ کے سامنے پندرہ خوبصورت اگواڑ کے ڈیزائن جو کہ نسبتا سستے ہیں اور آپ ان سے حوصلہ افزائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

1۔ زندہ دل/دلکش رنگوں کا استعمال

اپنے اگواڑ کو پر کشش رنگ کیجئیے جو اس (اگواڑ) کی طرف متوجہ کریں گے  تو بہت پیسے خرچ کیے بغیر یہ مرکزی حصہ بن جاتا ہے۔

2۔ دلکش منظر

اپنے گھر کو جدید طرز دینے کے لیے ہلکے نفیس رنگ منتخب کریں جیسے سفید تکمیل کرتا ہے۔مثال کے طور پر اس گھر کو لے لیں یہ ہلکے سرمئی رنگ  کی کنکریٹ سے بنا ہوا ہے اور یہ دوسری منزل کی لکڑی کے عناصر کو اجاگر کرتا ہے۔

3۔ پتھروں کی تہہ

گھر کے مختلف حصوں کو مختلف اقسامکے پتھر نمایاں کرتے ہیں۔مثال کے طور پر  اس گھر کی دوسری منزل دلکش پتھروں سے ڈھکی ہوئی ہے جو اس گھر کو اونچائی کا خوب صورت پیکر بنا دیتا ہے۔

4۔ دھات کا استعمال کرتے ہوئے

چھوٹے کنکریٹ کلیمپ کا استعمال بغیر کسی مجبوری کے  دوسری اور پہلی منزل کا آپس میں رابطہ قائم کر دیتا ہے۔ یہ اگواڑ کے ڈیزائن کا مرکزی حصہ بن جاتا ہے۔

آپ اپنی خواہش کے مطابق  ایک معمار کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

5۔ دو رنگوں کا امتزاج

آپ کے اگواڑ کو منفرد بنانے کے لیے ایک طریقہ مصوری(رنگ کرنا) ہے۔یہاں ایک گھر کے دو حصوں (بلاکس) کو الگ کرتے ہیں ایک مکان کو رنگوں کے اعتبار سے لیکن رنگ دونوں بلاکس کو ملاتے ہوئے ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

6۔ چراغاں

آپ کے اگواڑ میں اچھے چراغاں/لائٹ کا انتظام اسکی موجودگی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔یہ کفایتی اور موئثر بھی ہے۔

8 خوبصورت پوجا کمرے کے خیالات یہاں پر دیکھیں۔

7۔ باہر کی دنیا کے لیے کھلا

اگر آپ کے گھر کے باہر گیراج ہے تو آپ خوش قسمت ہیں۔ آپ اپنے گیراج کو جنگلے یا پھر باڑ  لگا کر اپنے اگواڑ کے ڈیزائن کو منفرد اور تعریف کے قابل بنا سکتے ہیں جوکہ آپ کو کبھی ناکام نہیں کرے گا ایک منفرد ظہور کے لیے۔

8۔ مساوی باڑ (گرل)

گرل اور باڑ کا استعمال گیراج کے برعکس ہوتا ہے۔اگر آپ کو اپنی چھت پر باڑ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بہترین طریقہ ہے اپنے گھر کو منفرد بنانے کا اور یہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں گھر کو خوب صورت بنانے کے لیے۔

9۔ مکمل طور پر محفوظ

جنگلہ یا باڑ آپ کے گھر کے باہر والے حصے کی طرف توجہ دلاتے ہیں لیکن اگر آپ مکمل طور پر حفاظت چاہتے ہیں تو آپ کو اس گھر کا انتخاب کرنا ہوگا جس میں صرف دروازہ اور چند کھڑکیاں ہوں۔ جب اگواڑ کے لیے  بہترین حکمت عملی کی جائے تو یہ آپ کے گھر کو واصح طور پر خوب صورت بناتا ہے۔

10۔ رنگوں اور بناوٹ کا امتزاج

یکجا رنگ اور بناوٹ آپ کے اگواڑ کو زیادہ پرکشش بناتے ہیں۔ تعمیراتی عناصر  جیسا کہ لکڑی یا لوہے کا ٹکڑا جب دھات یا پتھر سے ملتا ہے تو ایک  بہترین آرائشی منظر بناتا ہے۔

11۔ آمد و رفت/رستے کی باڑ

جنگلہ اور داخلی دروازہ آپ کے گھر کے داخلی راستے کو زیادہ دلچسپ بنا دیتے ہیں اس گرل(جنگلے) کے ڈیزائن کی طرح جو باہر سے دیکھنے والے کو متوجہ کر سکتا ہے۔

12۔ سادگی ہی خوب صورتی ہے

[Casa SD], Wowa Wowa Modern houses

بناوٹ اور مواد میں توازن گھر کے رخ کے لیے بہتر ہے۔ یہ گھر چھوٹا لگتا ہے دراصل یہ ہے نہیں

13۔ اقتصادی طور پر مکمل

یہ اگواڑ ایک ہی وقت میں اصل اور معاصر ہے۔یہ پر جوش استقبال،حفاظتی اور ایک ہی وقت میں دیہی ہے۔ مکمل طور پر سادہ ہونے کے ساتھ یہ گھر کی گرم جوشی میں اضافہ کرتی ہے اور پیلی روشنی گھر کو خوبصورت بناتی ہے۔

14۔ یک رنگا گھر

اپنے گھر کے اگواڑ کو ایک ہی رنگ کرنا بہترین ہو سکتا ہےاگر آپ میں اچھا ربگ چننے کی صلاحیت ہے۔ یہاں یہ سرمئی گھر سرمئی دروازےاور ہلکی نیلی روشنی کے ساتھ اتنا ہی خوب صورت ہے جتنا نظر آتا ہے

15۔ لکڑی کی بنیاد

یہ اگواڑ سادہ لیکن بہت پر اثر ہے۔ دل موہ لینے والا ڈیزائن لوہار کے  ہاتھ سے بنا ہوا ہے اور مرکزی دروازے کا لکڑی سے بنا ڈیزائن گھر کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔ اس اگواڑ کی چمک کے لیے اچھی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine