دیوار کے 10 پرت جو آپ کی اوپری سطح کو دے نیا انداز

Shenilashahzad Shenilashahzad
Cinco Casas, Weber Arquitectos Weber Arquitectos Scandinavian style houses
Loading admin actions …

اوپری سطح کی سجاوٹ اب پہلے کی طرح نہیں۔ درمیانے اور روشن رنگ،حتٰی کہ لکڑی اور پتھر سے بھی آپ اپنی اوپری سطح کو کم سے کم مشقت سے دلکش اور دیدہ ذیب انداز میں سجا سکتے ھیں۔اس ھومیفائ فیچر میں، ھم دیکھتے ھیں 10 اوپری سطح کے ڈیزائن جو ھمارے پیشہ وران نے تجویز کئے ھیں۔یہ ڈیزائن آپ کی جدید اور مضبوط رھنے کی جگہ کے ساتھ میل کھاتے ھیں۔ کچھ اسٹائلش اور دلکش مٹیریئل آپ کی جدید دور کی اوپری سطح کے لیے دستیاب ھیں مگر آپکے بجٹ کے حساب سے کچھ حیرت انگیز تخلیق کرنے کے لیے وقت اور انتہائ کاوش درکار ھے۔ پھر بھی امکانات لامحدود ھیں۔

1۔سادگی سے ڈگمگایا ھوا

لکڑی کے یہ ٹکڑے مضبوط طرز تعمیر کے لیے آپکا بہترین انتخاب ھیں۔ یہ ایسے دلچسپ رنگ ھیں جوآنکھوں کو بھاتے ھیں ۔ آپکی قدرتی جنت کے لیے یہ کیسا ھے؟

2۔ لکڑی کی پرت

اوپری سطح کی بناوٹ کو یکجا کریں۔ لکڑی کے پرت سٹائلش اور چمکدار اوپری سطح کی جدت کو برقرار رکھتے ھیں۔

3۔ مضبوط کانکریٹ

کچھ کے لیے کانکریٹ شاید بکواس اور ناگوارھو مگر بعض کے لیے یہ جادوئ طرز کا جدید مٹیرئل ھے جس کی ایک اپنی سطح اور سجاوٹی حسن ھے جو آپکے گھر کو دلچسپ صنعتی کشش دیتی ھے۔

4 ۔ چمکیلا پتھر

اس قدرتی پولش کیے ھوئے پتھر میں کس قدر دلکشی ھے جو آپکی اوپری سطح کو خوبصورتی سے سنوار رھا ھے۔  موزائک سے سمندری ڈیزائن اسکے ابھرتے ھوئے تصور کا فائدہ اٹھاتے ھوئے تخلیق کریں۔

5 ۔ گہرے رنگ کا پتھر

مختلف رنگ اورسطحیں خوبصورتی کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ھیں۔ ایک پرکشش ڈیزائن کو تخلیق کرنے کے لیے پالش کی ھوئی سطحی پتھر کی ٹائلوں کا انتخاب کریں خصوصا جب سفید رنگ کی دیواروں کے ساتھ جوڑ ھو۔

6۔ پتھر کی سلیب

قدرتی اور خوبصورت اوپری سطح کے لیے پتھر کی سلیب ایک بہترین مٹیرئیل ھے۔ ایک اونچی دیوار کو اس رنگ برنگے انتخاب سے سجائیے ایک جمالیاتی ذوق کے حامل پرکشش ڈیزائن کے لیے۔

7۔ رنگی ھوئ لکڑی کا تاثر

گہرے رنگ کی یا لال لکڑی کی نازک اورعمودی پٹیاں طرز تعمیر میں ایک پرکشش گرم عنصر کا اضافہ ھیں ، جبکہ عمودی طرز ایک کشادہ ماحول کا تاثر دیتی ھے۔

8۔ چمکدار المونیم

یہ ایک منفرد انتخاب ھے بلکہ جدید گھر کے مالک کے لیے یہ ایک نڈر فیصلہ ھے۔ چمکدار المونیم بہت سے رنگوں میں دستیاب ھے کیونکہ یہ مضبوط اور لچکدار ھے اور کسی بھی جگہ لگانے کے لیے آرام سے کٹ جاتی ھے۔

9۔ سرامک

سرامک ،آپکے اسٹائل کے اعتبار سے ،لامحدود رنگوں اور شکلوں میں دستیاب ھیں۔ تو چاھے آپ چوکور ٹائلیں دیکھ رھے ھوں یا مسدس یا تکونی آپکا گھر آپکی  پسند کےھر رنگ میں خوبصورت لگے گا۔

10۔ قدرتی

کچھ پتھر اگرچہ رنگ ،سطح اور ڈیزائن کے اعتبار سے تیار کیے جاتے ھیں لیکن کچھ اپنے قدرتی تاثر کے ساتھ غیر معمولی طور پر زبردست ھوتے ھیں۔ اگر آپ اصل لے سکتے ھیں تو اسکا کوئ نعم البدل نہیں۔

یہاں ملاحظہ کیجیئے : مختلف سائزوں میں خوبصورت گھرتا کہ آپ پسند کریں اور تخلیق کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine