ایک بہتر گھر ( اور زندگی ) حاصل کرنے کے ۷ طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Private Villa, Surrey, Keir Townsend Ltd. Keir Townsend Ltd. Modern Corridor, Hallway and Staircase
Loading admin actions …

کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی گھر کے ڈیزائن کی کامیابی کا راز کیا ہے؟ سادگی۔ یہ سادہ اور آسان نظر آنا چاہیے مگر بیزار کن بالکل نہیں۔ اِس میں نفاست اور خوبصورتی ہونی چاہیے، مگر بےشمار آرائشی سامان کی بھرمار نہیں۔ 

ہم میں سے بہت سے لوگ یہ ضروری نکات بھول جاتے ہیں اور اپنے گھروں ڈھیروں ڈھیر سامان اور سالوں جمع کر کر کے رکھی جانی والی اشیاء کی آماج گاہ بنا دیتے ہیں۔ اور بھلے ہی کچھ خوبصورت سامان دکھانے میں کوئی برائی نہیں ہے ( چاہے وہ برتن ہوں یا سَجاوَٹی اشیاء )، آپ کا گھر سادہ اور صاف ستھرا نظر انا چاہیے۔ یہی ایک بہترین گھر کا راز ہے۔ 

تو آپ کو اپنے گھر کو سادہ مگر خوبصورت بنانے میں مدد دینے کے لیے ہم نے کچھ حَسِین گھروں کی مثالیں اکٹھی کی ہیں جو آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُبھار کر باہر لے آئیں گی۔ تو آگے بڑھیے اور ہمارا دعوہ سچ ہوتا دیکھئے۔

۱۔ آپ کی خواب گاہ کے لیے ایک سادہ اندازِ

ہمارا خیال ہے کہ ایک سادہ مگر اپنائیت بھری خواب گاہ کے لیے یہ مثال بہترین ہے۔ 

ایک بیڈروم کو سادہ ہی ہونا چاہیے تا کہ آسانی سے پر سکون ماحول حاصل کیا جا سکے۔ آپ جتنا سامان اور لوازمات اِس میں گھسا‏ئیں گی، یہ اتنا ہی بھرا بھرا لگے گا۔ جو کہ آپ ایسی جگہ میں کبھی نہیں چاہیں گی جو آپ کو آرام و سکون پہنچانے اور میٹھے خواب دکھانے کے لیے بنائی گئی ہو۔  سامان رکھنے کی جگہ اور رنگوں کو دھیان میں رکھیں اور فالتو سامان باہر نکل پھینکیں۔

۲۔ باورچی خانے کے لیے سامان رکھنے کی جگہ

كھانا پکانے کے برتن، لوازمات اور دوسرا کچن کا سامان چٹکیوں میں کاؤنٹر کی ساری جگہ گھیر لیتا ہے جس کی وجہ سے کچن کو گندگی سے پاک اور سادہ رکھنا مشکل کام بن جاتا ہے۔

صرف دو باتیں یاد رکھیں: ہر چیز اس کی جگہ پر رکھیں اور اگر ضرورت ہو تو سامان رکھنے کی جگہ میں ترمیم کریں۔  

اور یہ نہ بھولیں کہ باورچی خانہ گھر میں سب سے زیادہ کام میں آنے والا حصہ ہوتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ سارے کاؤنٹر صاف ستھرے رہنے چاہیئں۔

۳۔ صرف ضروری سامان رکھیں

گھر میں صرف ضرورت کی چیزوں کے ساتھ جینا، یہ سننے میں مشکل لگتا ہے مگر یہ ناممکن نہیں ہے۔ 

اپنے گھر میں ایک نظر دوڑائیں اور دیکھیں کہ ایسا کیا کچھ ہے جو آپ استعمال کرتی ہیں اور کون سا سامان ہے جس پر عرصے سے دھول جمی ہوئی ہے۔ کیا ان چیزوں کی گھر میں موجودگی بہت ضروری ہے؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتیں کہ اِس سارے فالتو سامان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد آپ کو کتنا سکون ملے گا جب آپ ایک صاف ستھرے گھر میں قدم رکھیں گی۔

۴۔ کشش بڑھانے کے لیے مختلف بناوٹ کا استعمال کریں

کمرے کو مختلف لوازمات اور چھوٹے موٹے آرائشی ٹکڑوں سے بھرنا چھوڑ دیں اور اس کے بجائے دوسرے طریقوں سے کمرے کی بناوٹ بہتر بنائیں۔ 

اِس تصویر میں دکھائے گئے دلکش رہنے کے کمرے کی بناوٹ میں لکڑی کے تختوں سے بنی دیوار اضافہ کرتی ہے اور ضرورت کے مطابق اسے خوبصورت بناتی ہے۔ اِس اندازِ سے کو اپنانے سے ایک سادہ اور صاف کمرا حاصل کیا جا سکتا ہے۔  

کچھ بھی فالتو آرائشی سامان رکھنے سے یہ ساری خوبصورتی تباہ ہو جائے گی۔

۵۔ مادوں کو ہم آہَنْگ رکھیں

سادہ وضع حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کے گھر میں رکھا گیا سارا سامان جمالیاتی طور پر ہم آہنگ ہو۔ عمارت میں استعمال ہونے والا مواد اور فرنیچر بھی اِس میں شامل ہے۔ 

جیسا کہ اِس داخلی راہ داری کو ہی دیکھ لیں۔ دیکھئے کہ کس طرح کناروں پر لگی میزیں، آئینوں کے فریم اور اور دروازے مل کر ایک جیسا اندازِ بناتے ہیں۔  

گھر سجانے والوں سے لے کر معماروں تک، ہمارے پاس ہومی فائی پر سب موجود ہیں۔ ہماری پِیشہ وروں کی فہرست دیکھئے۔

۶۔ سفید رنگ سے نہ گھبرائیں

قدرتی رنگ ایک سادہ جگہ حاصل کرنے میں ہمیشہ معاون ثابت ہوتے ہیں، جیسا کہ سفید یا اِس سے ملتے جلتے رنگ۔ سفید رنگ آپ کے کمرے کو ایک خالی کینوس کی طرح بنا دیتا ہے جسے آپ اپنی پسند کے رنگوں اور سامان سے سجا سکتی ہیں۔ 

اگر آپ فیصلہ نہیں کر پا رہیں کہ کس قسم کا ڈیزائن بنوائیں تو سفید کو مرکزی رنگ کے طور پر چنیں تا کہ آپ کا کمرا نفیس اور خوشنما نظر آئے۔

۷۔ گھر کے اندرونی حصے سے میل کھاتا فرنیچر رکھیں

جس طرح ایک گھر میں استعمال کردہ رنگوں اور مواد کو ہم آہنگ ہونا چاہیے، گھر کے فرنیچر کو بھی اندرونی حصے سے ملتا جلتا ہونا چاہیے۔ اِس طرح سب سامان ایک دوسرے میں گُھل مل جاتا ہے۔ 

ہماری چنی گئی یہ مثال دیکھئے جس میں فرنیچر پس منظر میں موجود سرمئی رنگ جیسا ہی ہے۔  

اگر آپ کو دیواروں کے رنگ سے گہرے رنگ میں سامان ملے تو پریشان نہ ہوں۔ آپ کو کمرے میں ہم آہنگی لانی ہے نہ کہ سب سامان غائب کر دینا ہے۔  

یہاں کچھ مزید دلچسپ تجاویز دیکھئے: کراچی کے انٹیریر ڈیزائنرز کی جانب سے قدیم اندازِ کی سجاوٹ کی ۸ تجاویز۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine