6 کثیر المقاصد کاؤنٹر جو ہر باورچی خانے کے لیے بہترین ثابت ہوں گے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Cocina y planchador actuales, DEULONDER arquitectura domestica DEULONDER arquitectura domestica Modern kitchen Wood Wood effect
Loading admin actions …

اگر آپ کے خیال میں کاؤنٹر صرف کھانا پکانے کی تیاری کے دوران کام آتے ہیں تو پھر آپ حیران ہونے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ ہم آج آپ کو بتائیں گے کہ کاؤنٹر اور کس طرح استعمال میں آ سکتے ہیں۔

کسی بھی باورچی خانے کے پلانر سے پوچھ لیں، وہ بھی آپ کو یہی بتائیں گے کہ کاونٹر ایک کثیر المقاصد چیز ہے۔ یہ ناشتہ بار، ذخیرے کی جگہ اور اس کے علاوہ باورچی خانے کی سجاوٹ کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کو یقین نہیں آ رہا تو خود ہی دیکھ لیں، آپ کو پتا چل جاۓ گا کہ ہم صحیح کہ رہے ہیں.

1- دوہرا کاؤنٹر

یہ دوہرا کاؤنٹر نہ صرف دکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ یہ چھوٹی موٹی کھانے کی چیزیں کھانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کاؤنٹر کا نچلا حصہ باورچی خانے کی دیواروں کے رنگ سے الٹ ہونے کی وجہ سے بہت توجہ کھینچ رہا ہے۔

2- ذخیرے کے لیے زائد جگہ

دیکھیں  یہ کتنا اچھا خیال ہے۔ اس بڑے سے کاؤنٹر کی وجہ سے نہ صرف یہ اچھا ناشتے کا بار بن گیا ہے بلکہ ادھر ذخیرہ کرنے کے لیے کیبنٹ بھی بنا دیا ہے ادھر آپ برتن اور دیگچیاں آرام سے رکھ سکتے ہیں۔

3- دلکشی بھرا

یہ کاؤنٹر صرف کاؤنٹر نہیں بلکہ یہ باورچی خانے کی آرائش میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ دیواروں کے وال پیپر کے پیٹرن سے میل کھاتی اس کاؤنٹر کی نچلی سطح بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔

4- چھوٹے باورچی خانے میں جگہ بچائیں

چھوٹے گھروں میں جدھر ہو سکے جگہ بچانی چاہیے۔ اس L کی شکل والے کاؤنٹر سے نہ صرف زیادہ جگہ مل رہی ہے بلکہ اس سے باورچی خانہ بھی کشادہ لگ رہا ہے.

۔پاکستانی۲۱ چھوٹے باورچی خانوں کی تصاویر.

5- متوازن کریں

درمیان میں موجود اس کاؤنٹر کے بغیر یہ باورچی خانہ بہت خالی خالی لگتا اور کام کرنے کی جگہ بھی بہت کم ہوتی۔ اب اس کے اضافے کے بعد نہ صرف یہ جگہ زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے بلکہ اب کام کرنے کی جگہ بھی زیادہ مل رہی ہے۔

6- کیفے کا سا انداز

باورچی خانے میل جول کے لیے بہت اچھی جگہ ہوتے ہیں۔ دیکھیں یہ جگہ کھانے کی تیاری اور آپس میں میل جول کرنے کے لیے کتنی بہترین ہے۔ ایسا لگے گا کہ آپ اپنے ذاتی کیفے میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔

اس کے علاوہ با ترتیب باورچی خانے کے لیے مختلف خیالات  بھی دیکھیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine