آپ کے خوابوں جیسا بنگلہ۔

Hamna – Homify Hamna – Homify
House Snyman, Salomé Knijnenburg Interiors Salomé Knijnenburg Interiors Modern houses
Loading admin actions …

آج کے ہومی فائی 360 میں ہم آپ کو ایک خوبصورت بنگلے کی سیر کروائیں گے۔ اس بنگلے میں گھومنے کے بعد آپ کو ہمارے ماہرین کی مہارت پر یقین آ جاۓ گا۔اور آپ کو یہ بھی پتہ چل جاۓ گا کہ جدید اسٹائل کشادگی اور خوبصورتی سے بھرا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اپنے گھر کا اندرونی حصہ خوبصورت اور وضع دار چاہیے (جو کہ بہت زیادہ جدید نہ ہو) تو پھر نوٹس لینے کے لیے تیار ہو جائیں۔

فرنٹ حصہ۔

باہر سے یہ گھر بہت زیادہ شاہانہ انداز پیش کر رہا ہے۔ اس کے مدھم رنگ اور مختلف سطہیں اسے کسی محل کا سا انداز دے رہی ہیں۔ سفید اور ہلکا سرمئی رنگ اور ساتھ سبز رنگ۔۔۔ ہے نہ کسی خواب کا منظر؟

جنت کا سا آنگن۔

اس سے پہلے کہ ہم اس گھر کا اندرونی حصہ دیکھیں، ہمیں یہ خوبصورت آنگن لازمی دیکھنا ہے۔ لکڑی کا ڈیک اور ساتھ بنا تالاب، اس کے علاوہ مختلف صوفے اور بیٹھنے کی جگہیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ کو ادھر بہت مزہ آۓ گا۔

دلکش دیوان خانہ۔

کون سا شخص ایسا ہو گا جو اسے دیکھتے ہی ساتھ اسے پسند نہ کرے؟ ادھر جدید اور دیہی انداز بہت خوبصورتی سے ایک دوسرے میں مدغم ہے۔ سفید اور ہلکے خاکی رنگ کے فرنیچر کے ساتھ لکڑی کی دیوار بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہے۔ صحیح بات ہے نا؟

باورچی خانہ۔

گھر کے درمیان میں آپ کو کھلے منصوبے والا باورچی خانہ ملے گا جو کہ کھانے کی جگہ اور ٹی۔ وی والے کمرے سے جڑا ہو گا۔

صاف ستھرا اور جدید… ہمیں اس جگہ کا ہر ہر انداز پسند آیا ہے۔ بغیر ہینڈل والے کیبنٹ (منفرد نا) اور اسٹائلش کاؤنٹر اور پھلوں سے رنگوں کا اضافہ۔۔۔ہمیں تو فوراً اس جگہ کچھ پکانے کو دل کر رہا ہے.

کھانے کی جگہ۔

اس جگہ کی خوبصورتی اور دلکشی میں مزید اضافہ یہ شیشے کی بنی ہوئی میز اور جدت کی تصویر پیش کرتی کرسیاں کر رہی ہیں۔

مہمانوں کا کمرہ۔

ہماری لسٹ میں اگلی جگہ مہمانوں کا کمرہ ہے۔ باقی گھر کی طرح یہ جگہ بھی سفید اور سرمئی رنگوں سے سجائی گئی ہے۔ رنگین کشن ہلکے ہلکے رنگوں کا چھڑکاؤ کرنے کے لیے استعمال کیے گۓ ہیں۔

مرکزی خواب گاہ۔

اس مرکزی خواب گاہ کے لیے ہمارے ماہرین نے ہلکے گلابی اور نیلے رنگ کا کنٹراسٹ کیا ہے۔ اس کے ساتھ سفید رنگ اس کمرے کو بہت خوابناک انداز دے رہا ہے۔

غسل خانہ۔

اس غسل خانے کی خوبصورتی کو بیان کرنے کی کوئی ضرورت ہے کیا؟ اور ویسے بھی پورے گھر کی سیر کے بعد اب ہم کچھ اسی قسم کے شاہکار کی توقع کر رہے تھے۔

پاکستانی خاندان کے لیے خوبصورت گھر .

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine