آپ کے گھر کی سیڑھیوں کے14 جدید جنگلے

usranaz usranaz
Coldwells, Alford, Aberdeenshire, Roundhouse Architecture Ltd Roundhouse Architecture Ltd Modern Corridor, Hallway and Staircase
Loading admin actions …

ہم میں سے کتنے ہیں جو اپنی سیڑھیوں کے جنگلے کونظر انداز کر دیتے ہیں۔اس کو بناتے وقت ایک عام سی غلطی ھو جاتی ھے۔لیکن جب آپ اس کے دیدہ زیب سٹائلش انداز دیکھیں گے تو ہمیں یقین ھے کہ آپ اس پر بہت توجہ سے غور کریں گے۔

آپ کسی فنِ تعمیرماہر سے پوچھیں تو وہ آپ کو بتائے گا کہ سیڑھیوں کا جنگلہ کسی بھی گھر کے لئے ضروری اور دلکش اضافہ ھوتا ھے۔اگر آپ کے گھر ایک منزل سے زیادہ کا ھے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ خوبصورت نہیں ھو سکتیں۔آپ جانتے ہیں کہ فعالیت اور فیشن ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔

آیئے اور دیکھیئے ، یہاں چند جدید سٹائلش سیڑھیوں کے جنگلے نمونے کے طور پر پیش کئے گئے ہیں،ان کو دیکھئے اور سوچئے کہ آپ کو کس انداز میں تبدیلی کرنی چاہئے

1۔ سفید پینل کے ساتھ سادہ اور خوبصورت لکڑی، سیاہ دھاتی لوھے پر خوبصورتی سے آراستہ ایک دلکش انداز ھے۔

2۔ کھلی ترتیب میں یہاں مونو کروم منصوبہ بہت اچھے طریقے سے کام کرتا ھے،اور بغیر کسی رکاوٹ کے سیڑھیوں کے جمالیاتی حسن میں اضافہ کرتا ھے

3۔ اس مثال میں لکڑی اور شیشے کا سادہ استعمال کیا گیا ھے۔جب کہ ایک خوبصورت مجسمہ جاذبیت اور نامیاتی طرز پر اس کی دلکشی میں اضافہ کرتا ھے۔

4۔ بہت ہی صاف ستھرا اور جدید گھر میں،سیڑھیوں کے اس جنگلے نے ایک خوبصورت ٹچ دیا ھے۔یہ اس سے زیادہ جدت پزیر نہیں ھو سکتا۔

5۔ ایک جدید اور شاندار صاف ستھری سیڑھیوں کے جنگلے کے ساتھ، اور اطراف میں شیشے کے پینل کشادہ جگہ فراہم کرنے کے ساتھ خوبصورت لکڑی پر دلکش روشنی مہیا کرتا ھے۔

6. کھلی طرز اورسپر سیاہ یہ خوبصورت سیڑھیوں کا جنگلہ سٹوڈیو گھر کے لئے کامل ھے۔ہم آپ سے شرط لگا سکتے ہیں کہ آپ اس میں کچھ سٹوریج کی درازیں شامل کر لیں گے۔

7۔ کنکریٹ ایک خوشکن اضافہ ھے اور یہ جدید سیڑھیوں کے جنگلہ میں چمکدار اور چکنا سٹائل دکھائی دیتا ھے۔ یہ سٹائل بہت پرکشش ھے۔

8۔ داخلی دروازے کے دائیں طرف سیڑھیاں کوئی نئی بات نہیں۔لیکن صرف اسکا قالین کے ٹکڑے کے ساتھ مطابقت دیکھیں۔اطراف کا شیشہ اس کو تر و تازہ اور صاف ستھرا رکھتا ھے۔

9۔ سیڑھیوں کا جنگلہ سیدھا سادہ ہی کیوں ، جب کہ آپ جدید اور سٹائلش ورژن کے ساتھ اسے سجا سکتے ہوں۔یہ واقعی آثارِ قدیمہ کا ایک نادر نمونہ لگتا ھے۔

10۔ اس جنگلے کی دلکش تنصیب لکڑی کے معیاری تختوں اور جدید سٹائل کے ساتھ کی گئی ھے۔اس کے ساتھ ہم چھوٹی روشنیوں کی تنصیب کو بہت پسند کرتے ہیں۔

11۔ روشنیوں کی بات کرتے ھوئے ،سیڑھیوں پر ان لائٹوں کا جائزہ لیں، یہ پرانی لکڑی بہت ہی گرم جوش اور ہموار نظر آ رہی ھے۔

12۔ مرکزی اور شاندار، صحیح معنوں میں یہ ایک جدید اور دلکش سیڑھیوں کا جنگلہ ھے،لیکن اس کی ریلنگ پر دلکش نقوش ونگار بہت خوبصورت اور دیدہ زیب منظر پیش کر رہے ھیں۔

13۔ ایک چھوٹا سا صنعتی ٹچ کے ساتھ یہاں سیاہ دھاتی اور شیشہ کا مجموعہ غیر معمولی ھے۔یہ تقریبا" جدت پسند سٹائل ھے۔

14۔ کیا یہ ایک سیڑھیوں کے جنگلے کی یا مجسمہ کی تنصیب ھے؟ ایک طرف سے اس کا زاویہ ایک پرکشش تخلیق کا تصور پیش کرتا ھے۔یہ زبردست ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine