۵چیزیں جو ہر برٹش باورچی خانے کی ضرروت ہیں

Farheen Farheen
Luxurious & Elegant Kitchen by John Ladbury Kitchens, John Ladbury and Company John Ladbury and Company Modern kitchen
Loading admin actions …

اگر آپ گھر میں نیا باورچی خانہ لگا رہے ہیں تو اپنی رفتار کو تھوڑا آہستہ کریں۔ آپ کے پاس بہت ساری آپشنز ہوں گی جن میں کئی رنگ اور کئی بناوٹیں ہوں گی لیکن ہم نہیں چاہتے کہ آپ کسی جال میں پھنسیں۔

ہم نے باورچی خانے کے ڈیزائنر کے ساتھ ملکر کچھ بہترین حل نکالے ہیں جنہیں دیکھتے ہی آپکو ان سے پیار ہوجائے گا۔ انکو دیکھیں اور سوچیں کہ آپ سے کچھ چھوٹ تو نہیں رہا؟

۱۔ ایک خوبصورت جزیرہ

اگر آپ کے پاس جگہ ہے اور آپ ایک جزیرہ لگا سکتے ہیں تو آپ کے لیئے یہ کمال رہے گا۔  اگر اور کچھ نہیں تو اتوار کی ایک خوشگوار شام اور کھانے کے بارے میں سوچیں کیا دلچسپ سماں ہوگا۔ اسی طرح آپ اسکو ناشتوں کے لیئے بھی استعمال کر سکتے ہیں

۲۔ روشنیاں لگائیں

مرکزی روشنیاں کمال ہوتیں ہیں، لیکن اپنے باورچی خانے کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے لیئے آپ کو مختلف جگہ کو روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی شیلفس، کاونٹرز سب کو ایک خاص قسم کی روشنی کی ضرورت ہوگی۔ شام میں یہ الگ سماں باندھ دیتیں ہیں۔

۳۔ سطحوں کو برقرار رکھنے کے لیئے آسان

اس سے پہلے کے آپ اپنے باورچی خانے کے کاونٹر کے لیئے آپ مواد کے بارے میں سوچیں ۔ آپ کے پاس لکڑی ۔ ماربل جیسی آپشز ہیں جو کہ پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ صفائی میں بھی آسان ہیں، لیکن لکڑی کے کاونٹرز کی صفائی تھوڑی مشکل ہوگی کیونکہ انکو تیل سے صاف کرنا پڑتا ہے۔

۴۔ پرانے اور نئے جھمروں کا ملاپ

چاہے آپ ایک راویتی باورچی خانے کا انتخاب کریں یا جدید، کچھ اشیا ہمیشہ آپکو چاہیے ہوں گی جو کہ آپکے باورچی خانے کو ایک الگ قسم کا حسن بخشتی ہیں۔ حتیٰ کہ سادہ، جیسے کہ پرانا اسٹائل اور ہلکے فکسچرز اس کے اسٹائل میں اضافہ کریں

۵۔ کافی اسٹوریج

باورچی خانے میں زیادہ اسٹوریج جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ لیکن زیادہ اسٹوریج کے آئیڈیاز ہمیشہ چھپا کے رکھے جائیں گے۔ جیسے کہ الماری والے کیبنٹس۔ اسطرح اسٹوریج کے ساتھ ساتھ اسٹائل بھی آئے گا۔ جگہ کی صفائی بہت ضروری ہے اسطرح آپ ساری اشیا ایک جگہ اور صاف ستھرے رکھ سکتے ہیں۔ 

مزید متاثر کن آئیڈیاز چاہیں؟ اس آئیڈیا بک پر ایک نظر ڈالیں ا۶ باورچی خانے ایکٹنشن جو آپکو حیران کردیں گے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine