ایسی چیزیں جو آپ کے باورچی خانے میں نہیں موجود ہونی چاہئیں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Nobilia project 4 20mm Focus door in Glossy lacquered Ivory with a stainless steel handle, Eco German Kitchens Eco German Kitchens Modern kitchen MDF
Loading admin actions …

صاف ستھرا اور منظم ماحول، ذخیرہ کرنے کے لیے کافی جگہ، کارآمد اور فعال، یہ ساری چیزیں ایک اچھے باورچی خانے میں ہونی چاہیں۔ اور آخری دو تو بہت ہی زیادہ ضروری ہیں۔ لیکن کبھی کبھی ہماری روزانہ کی مھروفیت کی وجہ سے باورچی خانہ ایک جنگ کے میدان کا سا منظرپیش کرنے لگتا ہے اور اس وجہ سے ہمارا کھانا پکانے سے دل ہٹنے لگتا ہے۔ 

آج کی اس آیئڈیا بک میں ہم کچھ ایسی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے جن کی وجہ سے آپ کا باورچی خانہ پھیلا  بکھرا اور غیر فعال دکھنے لگاتا ہے۔ یہ تمام غلطیاں ایسی ہیں جو عمومی طور پر کی جاتی ہیں لیکن آپ ان سے بچ سکتے ہیں۔

چلیں تو پھر کیا آپ ایسی ٹپس پڑھنے کے لیے تیار ہیں جو آپ کے باورچی خانے کے ماحول کو بہت آرامدہ اور فعال بنا دے گی؟

تمام گلدان دیوان خانے کے لیے

ویسے تو پھول اور پودوں کی موجودگی کسی بھی جگہ کو بہت تازہ اور خوبصورت ماحول عطا کرتی ہے لیکن جب یہ گلدان آپ کے باورچی خانے کے کاؤنٹر کے بیچ میں رکھے ہوں تو یہ آپ کے کچن کی فعالیت میں کمی پیدا کریں گے، کیونکہ نہ صرفیہ آپ کے کام کرنے کی جگہ کم کریں گے بلکہ آپ کو ان کے ارد گرد احتیط سے بھی کام کرنا ہو گا۔ 

جیسا کہ اس تصویر میں ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ اس باورچی خانے کے کچن سے چنبیلی کے پھولوں کی ٹرے ہٹا دی جاۓ تو زیادہ بہتر رہے گا۔

پھلوں والے بہت سارے برتن

ایک یا ایک سے زیادہ برتن جس میں پھل رکے گۓ ہوں اسے باورچی خانے کے کاؤنٹر پر رکھنا اچھا آیئڈیا نہیں ہے کیونکہ یہ آپ کی قیمتی جگہ گھیریں گے اور باہر رہنے کی وجہ سے جلدی خراب بھی ہو جائیں گے۔ اسی لیے آپ تمام اضافی پھلوں کو ریفریجریٹر میں رکھیں۔

صرف تھوڑی سی کوکنگ کی کتابیں

کتابوں، اخباروں، یا میگزینز کی جگہ دیوان خانے میں یا رہنے کے کمرے میں ہوتی ہے۔ باورچی خانے میں ان کی موجودگی ادھر کی جگہ میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ باورچی خانے میں موجود کھانے پینے کی چیزوں کی وجہ سے ان پر داغ دھبے لگ سکتے ہیں۔ جو کتابیں باورچی خانے میں رکھنی چاہئیں وہ ہیں صرف اور صرف کوکنگ کی کتابیں۔ 

کم سے کم سامنے رکھی ہوئی الیکٹریکل چیزیں

کچھ لوگوں کو یہ انداز پسند ہوتا ہے کہ وہ ساری کی ساری الیکٹریکل چیزیں سامنے سجا کر رکھیں۔ لیکن اس طرح سے ان کا باورچی خانہ ایک دکان کی طرح لگنے لگتا ہے۔ مائیکرو ویو، بلنڈر، ٹوسٹر، جوسر وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔ یہ صرف آپ کے کاؤنٹر کی جگہ گھیرتے ہیں اور مٹی سے بھر جاتے ہیں۔ اور اس طرح سے آپ کا باورچی خانہ بہت بھرا بھرا  اور غیر آرامدہ لگنے لگتا ہے۔

چیزیں جمع کرنے کا شوق

زیادہ سی کیتلیاں، چمچے، جار، بوتلیں، ڈبے۔۔۔ یہ ایک لمبی لسٹ ہے جس میں آپ ایک کے بعد ایک چیزوں کا اضافہ کرتے چلے جائيں گے۔ یہ سب چیزیں آپ کے باورچی خانہ میں موجود بہت سی جگہ فالتو میں گھیر رہی ہوتی ہیں۔ اس لیے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ صرف ضروری چیزوں کو رکھیں اور باقی سب چیزوں کی جگہ کچرے کی باسکٹ ہے۔

بہت سارے پودے

ویسے تو پودوں کی موجودگی آکسیجن کا اضافہ کرتی ہے اور کمرے میں تازگی اور خوشگوار  موڈ لاتی ہے لیکن آپ کی کام کرنے کی جگہ میں پودوں کی بہتات صرف آپ کو تنگ کرنے کا باعث بنے گی اور یہ تو ہمیں بتانے کی ضرورت ہی نہیں کہ یہ آپ کی توجہ بار بار اپنی طرف کھیرچیں گے اور آپ کو انہیں روزانہ پانی دینے کی بھی فکر کرنی ہو گی۔ 

ہاں آپ ایک دو چھوٹے گملوں میں رکھے پودے اپنے باورچی خانہ میں رکھ سکتے ہیں۔

صرف ضروری برتن

کبھی کبھی ہم اپنے غیر منظم پنے کی وجہ سے برتن اور کراکری کو بالکل سامنے رکھ دیتے ہیں جن کا استیمال روزانہ نہیں ہوتا۔ ان کی وجہ سے آپ کا باورچی خانہ بہت پھیلا بکھرا نظر آتا ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ جو روزانہ کے استعمال کی چیزیں سامنے رکھیں اور باقیوں کی جگہ الماریاں ہیں۔

پرانے اخبار اور میگزین

زیادہ تر پرانے اخبار اور میگزین باورچی خانہ میں جمع ہوتے رہتے ہیں۔ اس لیے آپ جیسے ہی دیکھیں کہ ان کی ڈھیری بن رہی اے تو ان کو فورا ادھر سے ہٹا کر یا تو ردی میں دے دیں یا پھر پھینک دیں۔

بہت ساری چیزیں

مگ، کپ، جگ، باسکٹ، ڈونگا۔۔۔ زیادہ تر لوگ ان چیزوں کو اپنے سامنے رکھنا چاہتے ہیں حالانکہ یہ چیزیں بہت زیادہ استعمال نہیں ہوتیں۔ اس لیے پلیز ان کو المیریوں میں رکھیں۔ 

باورچی خانہ میں کارپٹ

کارپٹ آپ کے کمرے کو بہت ہی خوبصورت بناتی ہے لیکن باورچی خانہ میں ان کی موجودگی بالکل بھی فعال ثابت نہیں ہوتی کیونکہ اس پر مسلسل کھانے پینے کے دھبے لگیں گے اور تھوڑے ہی دن بعد اس میں سے ناگوار مہک بھی اٹھنا شروع ہو جاۓ گی۔ 

چمچے، کانٹے وغیرہ

باورچی خانہ کے کاؤنٹر پر موجود کانٹے چمچ وغیرہ ادھر کی بہت سی قیمتی جگہ کو گھیر لیتے ہیں۔ اس لیے آپ کے لیے بہتر یہی ہو گا کہ آپ اس طرح کی چیزوں کو درازوں اور شیلف میں رکھیں۔

آپ کے باورچی خانے کو دلچسپ بنانے کے لئے12 خیالات!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine