پہلے اور بعد: ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ کی مکمل تبدیلی

Hamna – Homify Hamna – Homify
LTAB/LAB/OPENSPACE, LTAB/LAB STUDIO LTAB/LAB STUDIO Modern living room
Loading admin actions …

آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایک کمرے والے چھوٹے سے اپارٹمنٹ کی مکمل تبدیلی دکھائیں گے۔ اس اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کے کمرے اور اس میں موجود لوازمات میں بہت خوبصورتی سے تبدیلی لائی گئی ہے۔ آج کے اس دورے میں آپ تخلیقی صلاحیتوں کی طاقت اور خوبی کا مظاہرہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا تھوڑا سا بھی استعمال آپ کے گھر کے اندرونی حصے کو کتنا خوبصورت بنا سکتا ہے۔ اور یہ صلاحیت آپ کو اپنے گھر کی آرائش بجٹ کے مطابق کرنے میں بھی مدد کرے گی۔

سب سے زبردست بات یہ ہے کہ اس چھوٹی سی جگہ میں بھی ماہرین نے باورچی خانے کے دو مختلف انداز دکھائے ہیں جس میں سے آپ موقع کی مناسبت سے چناؤ کر سکتے ہیں۔

پہلے: ایک بے جان کمرہ

اس کمرے کو دیکھ کر آپ کے ذہن میں کیا بات آ رہی ہے؟ بہت سارے آئیڈیا نا؟ اس کمرے میں بہت سارے انداز آ سکتے ہیں۔ 

ادھر اندرونی آرائش کے ماہرین نے ہرہر انچ کا بہت خوبصورتی سے استعمال کیا ہے اور اس کمرے کو بہت منفرد انداز سے نواز دیا ہے۔ چھوٹے سائز کے فرنیچر کی وجہ سے اس جگہ کی کشادگی میں بھی کمی نہیں آئی ہے۔

بعد: باورچی خانہ نمبر 1

کیا آپ ادھر کی تخلیقیت پر یقین کر سکتے ہیں؟ ذہانت اصل میں فرنیچر کا استعمال نہیں بلکہ جگہ کے حساب سے فرنیچر کا استعمال ہے۔ بالکل اسی وجہ سے اس جگہ کو بھی بہت خوبصورتی ملی ہے۔ باورچی خانے کے حساب سے وال پیپر اور خوبصورت کنٹراسٹ والا فرنیچر اس چھوٹی سی جگہ میں جان ڈال دیتا ہے۔

پہلے: دوسرا حصہ

پہلے دوسری طرف مستطیل شکل کی تھی اور اس میں باہر کو نکلے ہوۓ سفید رنگ کے حصے اگر صحیح طرح سے استعمال کیۓ جائیں تو بہت کام آ سکتے تھے۔ اسی لیے ادھر ماہرین نے بہت احتیاط سے جگہ کا استعمال کر کہ اس کی شکل بدل دی ہے۔ 

بعد: باورچی خانہ نمبر 2

ہمارے ماہرین نے کمرے کے دوسرے حصے کو بھی چھوٹے باورچی خانے کی شکل دی ہے اور دیوار کے خالی حصوں پر خوبصورت پوسٹر لگا کر ان کو بھر دیا ہے۔ اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ ان پوسٹرز کو آپ با آسانی تبدیل کر سکتے ہیں۔

وضع دار کھانے کی جگہ

ایک کمرے والا چھوٹا سا اپارٹمنٹ جو کہ اکیلے بندے یا نۓ کپلز کے لیے بہترین ہے، ان کے  لیے اس طرح کی کھانے کی جگہ ڈیزائن کرنا بہت زبردست ہے۔ سفید رنگ کی یہ ڈائننگ ٹیبل دیواروں سے زیادہ چمکدار ہے اور اس کے ساتھ سیاہ رنگ کی کرسیوں کی تو کیا ہی بات ہے۔ 

L کی شکل والا باورچی خانہ

اس پوری جگہ کا فائدہ اٹھانے کے لیے ادھر کا باورچی خانہ L کی شکل کا بنایا گیا ہے اور اس کی درازیں بالکل نیچے تک ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ جگہ استعمال ہو سکے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو نظر آۓ گا کہ کیبنٹ کا اوپری حصہ خالی ہے جس پر آپ چیزیں رکھ سکتے ہیں جیسا کہ بجلی سے چلنے والے آلات وغیرہ۔ روزانہ کے استعمال کی چیزیں آپ سامنے کاؤنٹر پر بھی رکھ سکتے ہیں۔

قدرتی روشنی

جیسا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ چھوٹی جگہوں کے لیے قدرتی روشنی بہت ضروری ہوتی ہے تاکہ یہ چھوٹی سی جگہ بھی کشادہ اور بڑی نظر آۓ۔ اسی وجہ سے ادھر کے انٹیریر ڈیزائنر نے ادھر کی ایک پوری دیوار بڑی کھڑکیوں کی بنا دی ہے۔ اور ان کے آگے لگے سفید رنگ کے پردے زیادہ سے زیادہ روشنی کو اندر آنے دے رہے ہیں۔

فائنل سین

اب اس چھوٹے سے اپارٹمنٹ کا پورا ویو بھی دیکھ لیں۔ اس تصویر سے آپ کو پتا چلے گا کہ اس اپارٹمنٹ میں صرف تبدیلی ہی نہیں آئی ہے بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں، خوبصورت رنگوں، سادہ سے فرنیچر اور تھوڑے سے بجٹ سے لائی گئی تبدیلی کی عمدہ مثال ہے۔ اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان اگر تھوڑی سی محنت کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو ملا لے تو بہت بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

زبردست اسٹوریج والا ایک چھوٹا مگر روشن اپارٹمینٹ بھی دیکھیں.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine