چھوٹی جگہوں کو تقسیم کرنے کی ۱۳ تجاویز

Farheen Farheen
Casa de Piedra, Juan Carlos Loyo Arquitectura Juan Carlos Loyo Arquitectura Modern Corridor, Hallway and Staircase
Loading admin actions …

آپ اکثر اپنے گھر کو تقسیم کرنے کے بارے میں سوچتے ہوں گے باقی سب کی طرح لیکن جگہ کھلی ہونے کی وجہ سے ایسا کر نہیں پاتے۔ آج ہومی فائی آپکے لیئے ایسی ۱۳ تجاویز لایا ہے جن کی مدد سے آپ اپنے کھلے گھر کو اپنی مرضی سے تقسیم کر سکتے ہیں اور انکی سجاوٹ بھی کر سکتے ہیں

۱۔ سجاوٹی تقسیم

یہ بہت ہی خوبصورت اور ہر دلعزیز تقسیم ہے۔ یہ بورڈ لکڑی یا لوہے میں دستیاب ہوتا ہے یہ جگہ کو بند کیئے بغیر تقسیم کرتا ہے۔

۲۔ مختلف لیولز

ایک بہت خوبصورت اور شاندار تجویز ہے کہ کھلی جگہ کو مختلف لیولز سے تقسیم کردیا جائے۔ یہ گھر کو منظم رکھنے میں بھی بہت کام آتا ہے

۳۔ دیواروں کے مختلف رنگ

آپ مختلف کمروں کی دیواروں پر مختلف رنگ کر سکتے ہیں اور مختلف زاویوں سے کر سکتے ہیں اسطرح ان میں فرق کرنا آسان ہوگا۔ یہ اسکی کوشش آپ خود بھی کرسکتے ہیں۔۔

۴۔نامکمل دیوار

یہ نامکمل دیوار بھی ایک تقسیم کے لیئے بھی استعمال ہوسکتی ہے وہ کمرہ جہاں آپکو تنہائی میسر ہو وہاں آپ لگا سکتے ہیں جیسے کہ آپکا  کھانے کو کمرہ

۵۔ بصری تمثالات

آپ فرنیچر کی ترتیب سے بھی جگہ کو تقسیم کرسکتے ہیں

۶۔ کھلی جگہیں

کھلی جگہوں کو اگر سہی طرح ڈیزائن کیا جائے اور فرنیچر کی ترتیب کو صحیح رکھا جائے تو یہ جگہیں دل، دماغ اور نظروں کو بہت بھلی لگتی ہیں

۷۔ عملی دروازے

سلائیڈنگ دروازے بہترین اطلاق ہیں۔  ماہرین ہمیشہ انکی صلاح دیتے ہیں خاص طور پر جب آپکو کسی کمرے میں تنہائی میسر ہو

۔جدت

ایک خاص تجویز جو آپکو گھر تقسیم کرنے کے لیئے چاہیتے ہوگی وہ یہ ہے کہ آپکو وہ آئیڈیاز استعمال کرنے ہوں گے جو کثیرالامقاصد ہیں جیسے کہ ایک دیوار دو فرشوں پر استعمال ہوسکتی ہے۔ لیکن نچلے فرش کا ڈیزائن اوپر والے فرش سے بلکل مختلف ہوناچاہیے

۹۔ جادوئی روشنی

چھوٹی جگہوں کو تقسیم کرنا بڑی کی نسبت مشکل ہوتا ہے اسلیئے آسان طریقہ انکو روشنیوں سے الگ کرنے کا ہے

۱۰۔ جگہ کا استحصال

جب جگہ کو تقسیم کرنے کی بات آتی ہے بہت سے آئیڈیاز دماغ میں آتے ہیں  جن میں کچھ ناقابلِ نافذ ہوتی ہیں لیکن چھوٹی جگہ کے لیئے یہ تجویز منفرد اور شاندار ہے کونوں کو فعال بنائیں اور ان کو آپ ایک لائبریری یا سجاوٹی سامان رکھنے کو استعمال کر سکتے ہیں۔

۱۱۔ جنرل وژن

یہ ابھی تک بتائے گئی سب تجاویز میں سے فعال ہے۔ آپ تصویر میں اسکو دیکھ سکتے ہیں کس طرح گھر کو یاک بصری دعوت بنایا گیا ہے لیکن اس کے لیئے تھوڑی محنت درکار ہے۔

۱۲۔ دیوار لیکن------

اگر آپ بھی اسطرح کی کوئی تجویز چاہتے ہیں جس میں دیوار ہو تو یہ تجویز آپکے لیئے ہی بنی ہے۔ یہ مکمل دیوار نہیں ہے اس میں گرافٹی کر کہ تھوڑی جگہ رکھی گئ ہے جس میں سے ہوا اور روشنی کا گزر ہوتا ہے۔ یہ دو کمروں کے درمیان ایک بہترین تقسیم ہے

۱۳۔ مشترکہ کمرے

اگر آپکا اپارٹمنٹ بہت زیادہ چھوٹا ہے اور آپکو لگتا ہے کہ تقسیم کرنے سے اس میں جگہ کی مزید کمی ہوجائے گی لیکن دوسری طرف آپ تھوڑی تنہائی کے قائل بھی ہیں تو ہمارا مشورا آپکو یہ ہے ایسی تقسیم کا استعمال کریں جو کہ باریک اور پتلی ہو، نگاہوں کو بھلی محسوس ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  نو شاطر آئیڈیاز جوتوں کو منظم کرنے کے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine