گھریلو سجاوٹ: 6 آرايشی غلطیاں جن سے آپ بچنا چاہیں گے۔

Amjad Ali Amjad Ali
Modern Living Room with the Asian Touch, Rosangela Photography Rosangela Photography Modern living room
Loading admin actions …

کسی بھی شخص کے لیۓ غلطی کی نشاندہی خوشگوارنہیں ہوتی۔ اس سے پہلے کہ غلطی کے بعد اسکی نشاند ہی اور پھر تصحیح پرآپکا قیمتی وقت ضايع ہو، ہم نے بطور حفظ ما تقدم کے مفید، جامع اور کم خرچ تجاویز تیار کی ہیں۔ گھریلوآرايش کے ماہرین جانتے ہیں کہ کن اصولوں اور طریقوں پر عمل کرکہ آپ کےعام اور روایتی گھرکوکم وسايل کے ساتھ ایک جدید، پرآسايش اور قابل رشک رہايشگاہ میں تبدیل کرنا ہے۔ لیکن اگرآپ ان پیشہ ورماہرین آرآيش تک رسايی نہیں رکھتے۔ توپھریہ مضمون آپ کیلیۓ ہے کیوںکہ یہاں آپکوتجربہ کارآرایشی ماہرین کے مشوروں اورتجربات تک براہ راست رسایی دی گیی ہے۔

1۔ ٹایلوں کوجوڑنے والااستریامصالحہ صاف نہ کرنا

جب تک آپ یہ مضمون تفصیلا پڑھ نہیں لیتے۔ اورگھریلوآرآیش کے دوران ہونے والی سنجیدہ غلطیوں کو سمجھ نہیں لیتے تب تک اپنے خستہ حال غسل خانے کی تعمیرنواور دیگرارآیشی منصوبے اورمرمت وغیرہ ملتوی رکھیں۔ استریا پلسترٹايلوں کونفاست کے ساتھ مضبوطیی سےجوڑے رکھنے کے لیۓ حیران کن میٹیریل ہے۔ اگرٹایل رنگین اورچمکدارہوں توتازگی اورصفايی کا مزیدنکھار پیدا کرتے ہیں۔ لیکن اگریہیی مفید سیمنٹ چپکا رہ جایے توپھراسکی صفایی ایک ڈراونے خواب جیسی ہوتی ہے۔ کیوںکہ ٹایلوں کے کھرچنے اور ٹوٹنے کا واضح خطرہ رہتا ہے۔ اس لیے سیمنٹ کے داغ دھبوں کو خشک ہونے سے پہلے صاف کرنا نہ بھولیں۔

باورچی خانوں اور بیت لخلا وغیرہ میں نصب ٹايلوں کااستریامصالحہ خشک ہونے سے پہلے صفا يی کامتقاضی ہوتا ہے۔ خشک ہونے کے بعداسکی صفایی ٹایلوں کے نقصان پہنچا سکتی ہے۔

2۔ دیواروں کے پلسترمیں احتیاط نہ کرنا:

اگرآپ اپنے گھرکی دیواروں کو حسب توقع ہمواراورخوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں۔ تومعیاری پلسترکے بعدآپکی توجہ معیاری اورہموارپینٹ کی جانب مرکوزہونی چاہيے۔ جس میں آپ تمام درز، سوراخ، داغ اوردیگرناہمواریاں چھپاسکیں۔ ناہمواردیواروں کے لیۓ وال پیپرایک بہترین حل ہے۔

پلسترکے بعدرہ جانے وایے کریکس، سوراخوں اوردیگرناہمواریوں کا آخری حل معیاری پینٹ ہے اگرآپ وال پیپرکا منصوبہ نہیں رکھتے۔ وال پیپرکھردرےدیواروں کا بہترین حل ہے۔

3۔ دیواروں کی سجاوٹ سے لاپرواہی:

چاہے دیواریں کتنی خوبصورتی سے پینٹ شدہ ہوں، آرایشی نمونوں، نقشوں، خوبصورت تصویروں اور جاندارنقش و نگار کے بغیر پھیکے اور بے جان لگتے ہیں۔ عکس نگاری کے فنکار یا دیواروں کے مخصوص آرايش نگارسے مشورہ مفید رہیگا۔ اگرآپ خوبصورت مناظر، گلدستوں، وال کلاک وغیرہ کوفنکارانہ اندازمیں دیوار پر سجاسکتے ہیں توآپ دیواروں کوگھریلوسجاوٹ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

4۔ اپنے گھرکوقوص وقزح نہ بنايں:

کیا یہ حیرانکن نہیں کہ آپکے ہرکمرے یا ہردیوارپہ مختلف رنگ ہوں؟ کیوں نہ آپ سبزرنگ کوترجیح دیں کیوںکہ یہ آپکی پسندہے؟ یہ آپکا گھرہے اور اسے آپکے نقطہ نگاہ سے سجنا چاہيۓ۔

5۔ بھاری بھرکم پردوں کا بوجھل پن:

ایسے پردے جوبوغیرضروری طورپرلمبے اوربھاری بھرکم ہوں، کمرے میں گھٹن اور حبس کا ماحول پیداکرتے ہیں۔ اگرچہ سردیوں میں کمرے کا درجہ حرارت برقراررکھنے کے لیۓ یہ مفید ہوسکتے ہیں لیکن یہ مقصدآپ ہلکے اور کم ترکپڑے کے ساتھ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ خیال رکھیں کہ پردوں کوگھرکے دیگرچیزوں مثلا صوفوں وغیرہ کے ساتھ میچ کرنے کی کوشش مہنگی بھی پڑھ سکتی ہے۔اس لیۓ پردوں کا انتظام کرتے وقت پورے ہوم ورک کیساتھ جایں۔

6۔ اکھڑے پلستروں کو نظراندازنہ کریں:

اکھڑے پلستردیواروں کونہ صرف بدنما بناتے ہیں بلکہ انہیں مزیدکمزوربھی کرتے ہیں۔ دیواروں پرپینٹ کرنے سے پہلے ان پرمضبوط اورہموارپلسترکا خاص اہتمام کریں۔ پلستراکھڑنے سے نہ صرف کھردراپن پیدا ہوتاہے بلکہ اکھڑے ہویۓ پینٹ بدنما نما بھی نظرآتے ہیں۔ ایک جدیدگھرکی ایک خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ اسکی دیواریں ہمواراور چمکدار ہوتی ہیں۔

گھرکی سجاوٹ اور خوبصورتی سے متعلق مزید مشوروں اور کارآمد ٹوٹکوں کے لئے اس لنک پہ کلک کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine