دلکش باورچی خانے

Farheen Farheen
Twisted Kitchen, Designer Kitchen by Morgan Designer Kitchen by Morgan Kitchen
Loading admin actions …

جب بھی ہم انٹیریئر ڈیزائنر سے اپنا گھر ڈیزائن کرواتے ہیں یا خود جب اپنا گھر ڈیزائن کرتے ہیں تو ہمارے لیئے گھر کا سب سے اہم حصہ باورچی خانہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں مختلف اقسام کے پکوان تیار ہوتے ہیں سارا خاندان یہاں جمع ہوتا ہے، ہماری مختلف یادیں ادھر سے وابستہ ہوتی ہیں اسلیئے باورچی خانے کا خوبصورت ہونا بہت ضروری ہے۔ آج ہم آپکو آپکے گھر کی جسامت کے مطابق مختلف اقسام کے باورچی خانے دکھائیں گے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں

پرانے انداز کا باورچی خانہ

سفید لکڑی کے کنٹری اسٹائل کیبنٹس، سٹیل کا اوون،سفید شیلفیں اور سرمئی فرش کا امتزاج۔ حاضر ہے ایک شاندار کنٹری اسٹائل باورچی خانہ ۔ اگر آپ کے پاس جگہ وافر ہے تو یہ ڈیزائن استعمال کریں جو کہ نہایت کشادہ اور خوبصورت ہے۔ اس میں سارے اپلائینس جدید لگائے گئے ہیں۔

ہومی فائی تجویز: اگر آپ کلاسک باورچی خانہ چاہتے ہیں تو ہمیشہ ہلکے رنگوں کا استعمال کریں

انگریزی اسٹائل

ڈیزائن بنیادی طور پر سادہ لیکن مرصع ہے۔ اسکے سفید کیبنٹس اپنی ترتیب اور رنگ کے لحاظ سے کافی منفرد ہیں۔ اسکا لکڑی کا فرش کافی آرام دہ اور خوبصورت ہے۔ باورچی خانے کو ایک نئی وضع دینے کے لیئے اس میں ہلکا سرمئی رنگ شامل کیا گیا ہے جب کہ اپلائینسس سلور رنگوں کی رکھی گئی ہیں

فرانسیسی اسٹائل

اس تمام باورچی خانے میں قدرتی رنگ استعمال کیا گیا ہے جو کہ اسکے چمکدار پتھر کے ساتھ بہت شاندار لگ رہاہے۔ اسکی دیوار پر دیہاتی وضع کے لیئے اینٹیں لگائی گئی ہیں  لیکن اسکا فرنیچر نئے انداز کا رکھا گیا ہے۔۔

سادہ لیکن شاندار

ایک سادہ لیکن شاندار اور پرآسائش باورچی خانہ۔ جس میں اسٹوریج کے لیئے سفید کیبنٹس بنائے گے ہیں۔ فرنیچر جدید طرز کا لیکن کم استعمال کیا گیا ہے۔ اسکا فرش لکڑی کا ہے جو کہ خاصا آرام دہ ہے۔

بہت ساری جگہ کے ساتھ

ایک خوبصورت بیچ اسٹائل باورچی خانہ۔ جس میں قدرتی رنگ کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید کشادہ لگ رہا ہے۔ اسکی شیلفیں ماربل سے جبکہ بار کا اوپری حصہ لکڑی سے بنایا گیا ہے۔ اس باورچی خانے میں اپلائینسس سلور رنگ کی استعمال کی گئیں ہیں جو کہ جگہ کی مناسبت سے حسین امتزاج ہے۔ اسکا فرش قدرتی رنگ کا ہے اور اس میں ماربل استعمال کیا گیا ہے۔ اگر آپ بھی سادہ ڈیزائن کو ترجیح دیتے ہیں تو اس کو ضرور چنیں

جدید اور خوش رنگ

اس باورچی خانے میں نئی طرز کی چیزوں کو استعمال کیا گیا ہے جو کہ خاصی خوشنما لگ رہی ہیں۔ یہ بھی ایک آئی لینڈ اسٹائل باورچی خانہ ہے جس میں ایک بار کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں بہترین اسٹوریج کے لیئے بے شمار کیبنٹس بنائے گئے ہیں اس کی خصوصیات بہت ہی آسانی سے استعمال ہوسکتی ہیں اور آسان ہیں۔ گہرے لال رنگ کے کیبنٹس ، سفید ماربل اور لکڑی کا دروازہ ۔ کیا اس سے زیادہ خوش رنگ کچھ ہوسکتا ہے؟

کھلا لے آوٹ

ایسے باورچی خانے جو کھلے ہوں وہ زیادہ فعال ہوتے ہیں انکو آپ ایک سے زیادہ کاموں کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس باورچی خانے کو بھی ترتیب میں رکھنے کے لیئے کیبنٹس بنائے گئے ہیں تمام رنگ سفید رکھا گیا ہے لیکن اسٹیل کے اوون کے اوپر پیلا رنگ کیا گیا ہے جو کہ پورے باورچی خانے میں الگ نظر آتا ہے اور درمیان میں ایک بیچ اسٹائل بار جو کہ آپ ناشتے کے لیئے بھی استعمال کر سکتے ہیں

ایک اور کھلا لے آوٹ

کھلے باورچی خانے ہمیشہ سے ہومی فائی کے پسندیدہ رہے ہیں یہ ڈیزائن دیکھیں ہمیں اس کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ اسکا رنگ آنکھوں کو تراوت بخشتا ہے کتنا حسین ہے۔ اس میں اسٹوریج کی کافی جگہ ہے ۔ بار میں بھی اسٹوریج کے لیئے کیبنٹس بنائے گئے ہیں۔ شیلفوں کے اوپر مصنوعی روشنیاں لگائی گئی ہیں جن کی مدد سے یہ جدید ، کشادہ اور صاف ستھرا لگ رہا ہے

سب سے بہتر اور کلاسیک

ہومی فائی اپنی سب سے بہتر سب سے آخر میں  والی پالیسی پر قائم ہے۔ یہ ایک سادہ لیکن بے حد کلاسیکل ڈیزائن ہے۔ بار کے اوپر والی شیلف شیشے کی بنائی گئی ہے۔ جبکہ بار بنانے کے لیئے لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ لکڑی کے کیبنٹس جو آپکی باورچی خانے کی ترتیب اور اسٹائل کو بہتر بناتے ہیں۔ شاندار لیکن چھوٹا فرنیچر ، ماربل کے فرش کے ساتھ ۔ کیا اس کے بارے میں مزید بات کرنے کی ضرورت ہے؟

ہومی فائی تجویز: اگر آپ کے پاس جگہ کی کمی ہے تو بار اسٹائل آپکے لیئے بہترین رہے گا کیونکہ آپ بار کو بھی استعمال کر سکیں گے اور مزید اسٹوریج کے لیئے اس میں کیبنٹس بھی بنا سکتے ہیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine