باتھ روم میں لگے آئینوں کی ۱۵ دلکش تصاویر

Shahtaj Shahtaj
homify Modern bathroom
Loading admin actions …

آپ بھی اس مراسلے کے عنوان کو پڑھ کر سوچ رہے ہونگے کہ باتھ روم میں لگے آئینے بھی بھلا غور کیے جانے چاہیے؟ جی ہاں بالکل زیرِ غور لانے چاہئے! اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ باتھ روم میں شامل ہر چیز کا باتھ روم کی خوبصورتی اور باسہولت ہونے پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ اسی لئے اس میں لگائے جانے والے آئینوں کا انتخاب بھی سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہئے۔ آپ جانتے ہیں آئینوں میں انکا سائز اور شکل بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ باتھ روم میں لگے آئینے آپنے مناسب سائز سے اس جگہ کو کشادہ وضع فراہم کرتے ہیں، اس کہ علاوہ آئینوں کی مناسب شکل اس جگہ میں جدیدیت اور خوبصورتی کو بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اسی خاص تشویش کو لے کر اکثر لوگ انٹیرئیر ڈیزائنر سے مشورہ بھی لیتے ہیں۔

باتھ روم میں آئینے کس سائز یا شکل کے لگائے جائیں کہ آپکا باتھ روم دلکش محسوس ہو اس کے لئے کچھ باتیں ذہن میں رکھنا ضروری ہوتی ہیں جیسے کہ کتنے بڑے بیسن کے اوپر کتنے سائز کا آئینہ اچھا لگے گا، اگر سادہ دیوار ہو تو اس پر فریم کیا ہوا آئینہ اچھا لگیگا یا سادہ بغیر فریم کا، اگر دیوار پر ٹائل یا کوئی نفیس والپیپر لگا ہو تو چکور، مستطیل آئینہ منتخب کریں یا پھر گول، یہ سب باتیں آپکے ذہن میں بھی آئینگی جب آپ اپنے باتھ روم کے لئے آئینہ منتخب کرینگے، تو اسی لئے آج ہم آپ کے لئے  باتھ روم میں لگے آئینوں کی ۱۵ دلکش تصاویر لے کر آئے ہیں جو آپ کے تمام تر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آپکو نئے آئیڈیاز سے بھی نوازینگے، تو آئیں پڑھیں!

۱۔ لکڑی کی فریم کے ساتھ چکور آئینہ بیسن کے نیچے بنی الماریوں کے ساتھ بخوبی امتزاجی ہے!

۲۔ چکور شکل کا دیوار کے ساتھ لگایا ہوا سرمئی رنگ کے شیلف کے ہمراہ آئینہ

۳۔ بیسن کے اوپرانوکھی دیوار پر نصب گول آئینے جدید روشنیوں کے ساتھ

۴۔ چکور آئینہ نیچے نصب کیے گئے دو جدید بیسن کی حد تک محدود خوبصورت ہے!

۵۔ مستطیل شکل کا چھوٹا آئینہ نیچے لگے بیسن کے ناپ کی مناسبت سے منتخب کیا گیا ہے۔

۶۔ دیوار کے ایک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک مستطیل شکل کا آئینہ

۷۔ دیوار کے ایک کونے سے شروع ہوتا چکور شکل میں بیسن کی سلیپ کی لمبائی پر مشتمل آئینہ

۸۔ چھوٹے باتھ روم کے لئے بہترین، ایک دیوار کو مکمل ڈھکتا ہوا سفید فریم کے درمیان چکور آئینہ

۹۔ دو دیواروں کے درمیاں خوبصورتی سے لگایا گیا ٹائلوں کی دیوار پر مستطیل شکل کا آئینہ

۱۰۔ گہرے بھورے رنگ کی فریم کے ساتھ دو بیسن کے لئے علیحدہ علیحدہ بڑے خوبصورت آئینے

۱۱۔ بیسن سے اونچائی پر چھت کے قریب مستطیل شکل کا لکڑی کی فریم سے بنا آئینہ

۱۲۔ بیسن کی سلیپ کی چوڑائی کے ناپ کا، بیسن سے کچھ اونچائی سے لے کر چھت تک کا بنا آئینہ

۱۳۔ سادہ باتھ روم سے مطابقت رکھتا سادہ مناسب سائز کا آئینہ

۱۴۔ گول اشکال کے بنے دو بیسن کے لئے دو علیحدہ سیاہ دیوار پر لگے دلکش آئینے!

۱۵۔ چھوٹے بیسن کے مناسب سائز سے مطابقت رکھتا سادہ مستطیل آئینہ۔

دلکش باتھ روم کے ڈیزائنز جاننے کے لئے پڑھیں: پُر تعیش باتھ روم کی ۷ تصاویر

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine