چھوٹے مگر اعلی: ۶ ننھے تالاب

Resham Ejaz Resham Ejaz
Twin Plunge Pools , London Swimming Pool Company London Swimming Pool Company Pool
Loading admin actions …

کون کہتا ہے کہ اپنے خوابوں کا تالاب بنانے کے لیے آپ کو بڑی سی جگہ اور بھرا ہوا والٹ چاہیے؟ کچھ مربع میٹر اور کم جگہ میں بھی آپ اپنے گھر میں ایک شاندار تالاب بنا سکتے ہیں۔ ہم آپ کو ۶ منفرد ننھے تالاب دکھائیں گے، جو چھوٹے سائز کے باوجود کسی سے کم نہیں اور چھوٹے سے باغ کو بھی تازگی کا احساس دینے کے قابل ہیں۔ ہمارے ساتھ ننھے تالابوں کی حسین دنیا میں کھو جائیے۔

پرآسائش

اس مثال سے ثابت ہوتا ہے کہ چھوٹے تالاب بھی آسائش فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ باغ میں ایک تھوڑے اونچے چبوترے پر نصب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ اپنے پیر تالاب میں ڈبوئیں، تالاب کے کنارے رکھی کرسی آپ کو دھوپ سینکنے کے لیے بلاتی ہے۔ اپنی مرضی کے مطابق رنگ چنے جا سکتے ہیں۔ عمدہ حرارتی نظام سارا سال پانی کے خوشگوار درجہ حرارت کو یقینی بناتا ہے۔

لچکدار

متحرک تالاب ان لوگوں کے لیے  بہترین ہیں جن کا بجٹ کم ہو اور وہ صرف گرم موسم میں ٹھنڈا پانی چاہتے ہوں۔ ایسا جلدی سے لگ جانے والا تالاب سارے خاندان کو گرم دنوں میں راحت دیتا ہے، اسے خریدنا اور لگانا بھی آسان ہے۔ ہمارا مشورہ: خیال رکھیں کہ تالاب اور اس میں نہانے والے کسی بھی نقصان سے محفوظ رہیں اور باغ پر اس کا اثر نہ پڑے۔

پورے سال کے لیے

ہمارے ماہرین نے ایک ایسا ننھا تالاب ڈیزائن کیا ہے جسے سارا سال استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم پانی فراہم کرتا ہے۔ اندھیرا ہونے پر اس کے گرد روشنیوں کا دریا جل اٹھتا ہے۔ اور اگر کسی کو لگے کہ اس تالاب میں حرکت مشکل ہے تو وہ غلط ہے۔ یہ 1.35میٹر گہرا ہے اور پانی میں ڈبکیاں لگانے کے لیے کافی ہے۔

سماجی

یہ ننھا تالاب ایک صحرا میں بنا ہے اور صحرا کی دھول مٹی سے بجات حاصل کرنے کے لیے خوش آمدید کہتا ہے۔ اس تالاب کی خاص بات یہ ہےکہ جو بھی پسند کرے وہ صحرا کے درمیان اس انوکھے تالاب کو استعمال کر سکتا ہے۔ یہ ایک بے مثال آرٹ کا منصوبہ ہے جو خوبصورت عکس دکھاتا ہے۔

پھرتیلا

یہ گھر کے اندر بنا تالاب ان کے لیے ہے جن کے پاس بہت سی جگہ نہیں ہوتی مگر وہ اپنے ذاتی تالاب کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے تالاب میں آپ نہ صرف آرام بلکہ ورزش بھی کر سکتے ہیں۔ اس میں بنا کاؤنٹر کرنٹ سسٹم اس میں ورزش آسان بناتا ہے۔

پرسکون

یہ ننھا تالاب تیرنے کے لیے مناسب نہیں مگر اپنے استعمال کرنے والوں پر ایک پرسکون اثر رکھتا ہے، کیوں کہ اس میں آٹھ مختلف مساج جیٹ موجود ہیں جو تھکے ہوئے جسم کو سکون پہنچاتے ہیں۔ اور بینچ گھر والوں یا دوستوں کے ساتھ گرم پانی میں بیٹھ کر گپ شپ کے لیے بہترین ہیں۔

یہاں دیکھیے: گھر میں تالاب ڈیزائن کرنے کے لیے اہم معلومات۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine