دیوان خانے میں آنے والی شاندار تبدیلیوں کے زبردست نتائج

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Living room
Loading admin actions …

دیوان خانہ گھر کی ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں سارے گھر والے مل کر وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے اس کمرے کو اس طرح کا بھی ہونا چاہیۓ کہ سب بو ادھر وقت گزارنا اچھا بھی لگے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا دیوان خانہ آج کل کے جدید انداز کے مطابق نہیں ہے تو اس سلسلے میں ہم آپ کے لیے لے کہ آۓ ہیں 5 ایسے دیوان خانے جن میں آنے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر آپ کو بھی اپنے گھر میں بہتری لانے کی تحریک حاصل ہو گی۔ 

تو پھر چلیں آپ بھی دیکھیں کہ اکثر چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کتنے شاندار نتائج کا باعث بنتی ہیں۔

مکمل تبدیلی

اس تصویر میں نیچے پہلے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ دیکھیں یہ کتنا قدیم انداز لگ رہا ہے اور اسے دیکھتے ہی پتہ لگ رہا ہے کہ اس جگہ کو مکمل تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ 

اوپر دکھائی جانے والی تصویر بعد کے منظر کی ہے۔ اب آپ اسے دیکھ کر بتائیںکہ کیا آپ کو یقین آ رہا ہے کہ یہ وہی پرانی جگہ ہے؟ اب کافی ساری تبدیلیوں کے بعد یہ پوری جگہ اس قابل لگ رہی ہے کہ آرام دہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ ادھر بہت اچھی طرح گزارا جا سکتا ہے۔ 

پہلے: غیر متاثر کن اور بھرا بھرا

پہلے اس جگہ کو دیکھیں تو بہت غیر آرامدہ اور عجیب سا منظر سامنے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مدھم روشنی اور بھاری صوفوں کی وجہ سے اس جگہ کی آرائش غیر متاثر کن تو لگ رہی ہے لیکن اس عجیب سے فرش کی وجہ سے یہ جگہ بدصورت بھی لگنے لگی ہے۔ 

بعد: وضع دار اور کشادہ

جدید انداز کی روشنیاں، لکڑی کا فرش، سلائیڈنگ دروازے اور لال لیدر کا کاؤچ اس جگہ کی جدت میں بہت ہی زبردست اضافہ کر رہا ہے اور اس پوری جگہ کو متاثرکن رونق بخش رہا ہے۔

افسردہ سے خوش آمدید کہتا ہوا

پہلے تو آپ اوپر والی  تصویر میں آرائش سے پہلے افسردگی سے بھرا  ہوا ایک قدیم منظر دیکھیں اور بعد میں دیکھیں کہ ہمارے ماہرین  نے کس طرح اس جگہ کر اتنا دلکش بنا دیا۔ غور کریں کہ پہلے کی طرح بعد میں بھی مرکزی رنگ سرمئی رنگ ہی رکھا گیا ہے مگر ہمارے ماہرین کی ذہانت کی وجہ سے یہ رنگ ویران کن انداز پیش کرنے کے بجاۓ بہت ہی گرم جوش انداز پیش کر رہا ہے۔

پہلے: رنگوں کی بھرمار

ذرا اس دیوان خانے کو دیکھیں کہ ادھر چیزوں کو بغیر کسی سوچ بچار کہ بس رکھ دیا ہے، نہ ان کا کوئی کامبینیشن بن رہا ہے نہ تک، بس ان کو رکھ دیا گیا ہے۔ ویسے تو ادھر استعمال ہونے والے کاؤچ اور فرنیچر کافی خوبصورت ہے لیکن ان کو خاص انداز کی ضرورت ہے۔ 

بعد: ترتیب وار

اب دیکھیں کہ انہی صوفوں پر نۓ کور چڑھا کر انہیں باقاعدہ کسی کامبینیشن کے ساتھ سیٹ کیا گیا ہے تو یہ جگہ نکھر سی گئی ہے۔ اس پرانے سے لیمپ کی جگہ یہ جدید انداز کا لیمپ ادھر کی دلکشی میں اور زیادہ اضافہ کر رہا ہے اور اس جگہ کی سب سے زیادہ توجہ کھینچنے والی چیز ٹیبل کے نیچے استعمال کیا گیا میٹ ہے۔

پہلے: تنگ

یہ جگہ دکھنے میں بہت ہی زیادہ تنگ اور بھری بھری لگ رہی ہے اور اس میں کوئی بھی خاص بات نہیں ہے کہ کوئی اس کو پسند کرے۔ بیشک اس میں استعمال ہونے والا فرنیچر بہت جدید انداز کا ہے لیکن پھر بھی اس میں تاثر کوئی خاص نہیں ہے۔ 

بعد: تھوڑی سی تبدیلی اور بہت زبردست نتیجہ

دیکھیں شیشے کے استعمال سے ایک دم یہ جگہ کتنی کشادہ لگ رہی ہے اوراب ادھر استعمال کیا جانے والا فرنیچر اس پوری جگہ کی خوبصورتی کو یکجا کر رہے ہیں۔ شیشے کا استعمال اندرونی آرائش کے ماہرین کا بہترین ساتھی ہوتا ہے جب کبھی وہ چاہتے ہوں کہ جگہ میں کشادگی کا احساس ہونا چاہیۓ۔ 

دیوان خانے کے ائیڈیاز کے بارے میں جاننے کے لئے پڑھیں:دیوان خانے میں پودوں کی سجاوٹ کے ۷ آئیڈیاز 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine