دیواروں اور فرنیچر کے رنگ کی آمیزش:7شاندار تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Clerknwell London duplex, ESTHERRICO Design & Businness ESTHERRICO Design & Businness Modern style bedroom
Loading admin actions …

رنگ سے مراد مراد آنکھ کے پردے کی جانب سے منعکس شدہ روشنی کی شعاعیں ہیں جو کہ ہمارا جسم جذب کرتا ہے اور اسکا انحصار ان شعاعوں کی لمبائی پر ہوتا ہے۔ رنگوں کی نفسیات سے مراد وہ خاص شخصیت ہے جو کچھ چیزوں کی ہوتی ہے یا کوئی منفرد خوبی جو انکو باقیوں سے ممتاز کرتی ہے۔ رنگوں کی یہ تمام تعریفیں رنگوں کی ہماری زندگی میں اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں نا صرف عملی طور پر بلکہ نفسیاتی لحاظ سے بھی۔ رنگ جیسا کہ ہم جانتے ہیںاحساسات کو جگاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکی علامتی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ہم رنگوں کو مختلف کو مختلف شخصیات، واقعات، جگہوں وغیرہ سے وابسطہ کرتے ہیں۔ 

گھر کی سجاوٹ میں رنگ مختلف عناصر میں اجاگر ہوتے ہیں۔ ایک ہی جگہ میں مختلف رنگوں کا فرنیچر ہوتا ہے، آرایشی اشیاء ہوتی ہیں اور گھریلو کام کاج کے لئے ضروری ساز س سامان اور آلات بھی ہوتے ہیں ۔ اسکے علادہ دیواروں اور گھر کے فرشوں کے بھی اپنے رنگ ہوتے ہیں جبکہ گھر کی حاشیہ برداری کرتے ہوئے دروازے اور کھڑکیاں بھی اسمیں شامل ہیں۔ ان تمام عناصر اور انمیں استعمال ہونے والے رنگوں کی آمیزش اور ملاپ بہت اہیمت کے حامل ہیں کیونکہ یہ ایک خاص تاثر قائم کرنے اور خاص کیفیات کو جگانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ اسلئے دیواروں کے رنگ کو فرنیچر کے رنگ کے ساتھ ہم آہنگ کردینے سے آپ کے گھر میں ایک دم تازگی کا احساس پیدا ہوجائے گا اور اسکے حیرت انگیز بصری نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ 

سٹین لیس سٹیل کا ساز و سامان

دھاتی انداز کے آلات اور ساز و سامان میں سٹین لیس سٹیل کا فرنیچر بہترین رہتا ہے۔  یہ فرنیچر کبی فیشن سے آؤٹ نہیں ہوتا  اور جدت اور نفاست کی جھلک دیتا ہے۔ ایسا فرنیچر یا سامان آپکو جدید کافی خانوں میں بلے گا یا جدید انداز کے بنے ہوئے باورچی خانوں میں۔ بعض اوقات وہ لوگ جو عام روائت سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ بھی کھانے پینے کے کمرے میں اسکو استعمال کرتے ہیں۔ 

اسکا سب سے عام اسعتمال یہ ہے کہ اسکو سرمئی یا سفید رنگ کی دیواروں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے سٹین لیس سٹیل نمایاں ہوتا ہے۔ تاہم اسکو کسی بھی رنگ کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ رہے ہیں کہ اسکو گہرے رنگ کے فرش کے ساتھ استعمال کیا یا ہے۔ سٹیل کی چمک دمک کسی بھی جگہ اور ماحول کو روشن کر سکتی ہے۔

گہرا یا پھر ہلکا رنگ

اس کمرے میں نمایاں رنگ ہم کو مختلف قسم کا احساس دے رہے ہیں۔ یہ جگہ کی دستیابی پر منحصر ہے مگر یہ بہتر رہتا ہے کہ آپ ایک ہی رنگ کے مختلف شیڈز استعمال کریں۔ گہرے رنگوں جیسا کہ زرد یا بھورا حسوں کو جگاتے ہیں اور آرام دہ جگہوں کا احساس اُجاگر کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف ہلکے رنگ جیسا کہ نیلا، سبز یا بنقسی پرسکون ماحول کا احساس قائم کرتے ہیں ۔ مزید برآں یہ آپ کو گھر کے باقی کمروں کے شور و غوغا اور ہلچل سے الگ تھلگ ہونے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ 

سفید فرنیچر

سفید رنگ کا فرنیچر ہمیں اس بات کی آزادی دیتا ہے کہ ہم دیواروں پر کوئی سا بھی رنگ کر سکتے ہیں چاہے وہ ہلکا ہو یا گہرا۔ سفید کے ساتھ ہم دیواروں کی یک رنگ آرائش کرسکتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے یا پھر ہم کوئی بی رنگ استعمال کر سکتے ہیں۔ سفید فرنیچر کے ساتھ کوئی بھی رنگ غلط نہیں ہوسکتا۔ 

پرانا مگر وضع دار

اس طرزِ آرئش میں ہلکے اور گہرے دونوں رنگوں کا استعمال کیا جا سکتاہے مگر یہ ہلکے رنگوں کے ساتھ زیادہ اچھا لگتا ہے۔ یہ طرزِ آرائش پرانا خستہ  حال مگر وضع دار کہلاتا ہے۔ اس میں ہمیں پرانے زمانے کے گھروں کی جھلک ملتی ہے ۔ اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اسمیں دیہی انداز کے فرنیچر کے ساتھ جدید انداز کی آرائشی اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔ 

عموماً ہم یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ بھورے رنگ کے فرنیچر کے ساتھ کِس رنگ کا دیواروں پر روغن کروں مگر اس طرزِ آرائش میں فرنیچر عموماً پرانی دکھائی دینے والی لکڑی کا ہوتا ہے اور اسکے لئے عموماً سفید اور خاکی رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ دیواروں پر روغن کے لئے ہلکے رنگوں جیسا کہ سفید، گلابی ، ہلکے نیلے یا بنقشی رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ سرمئی رنگ بھی عام استعمال ہونے والے رنگوں میں سے ایک ہے۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے جسمیں ایک عمدہ نمونے کا وال پیپر لگایا گیا ہے جو کہ نا صرف دیوار کو خوبصورت بنا رہا ہے بلکہ کمرے کو ایک ذاتی انداز بھی دے رہا ہے۔ سرمئی دیواریں اور بھورے رنگ کا فرنیچر ہر زمانے اور انداز میں اچھا لگتا ہے۔ 

قدرتی لکڑٰ کا فرنیچر

گہرے رنگ عموماً رہنے سہنے کے کمرے یا خوابگاہ میں اچھے لگتے ہیں کیونکہ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں ہم آرام کے لئے جاتے ہیں اسلئے ان جگہوں کو سکون آور ہونا چاہئے۔ اسلئے ان کمروں میں مختلف طرز اور رنگوں کا لکڑی کا فرنیچر بہترین رہتا ہے۔ 

قدرتی لکڑی سےبنا فرنیچر ہلکے رنگ کی دیواروں کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔ اسلئے ہم ایسے فرنیچر کے ساتھ زمینی رنگوں جیسا کہ خاکی یا سفیدی مائل زرد رنگ کا استعمال کرتے ہیں۔ انکا انتخاب محفوظ رہتا ہے اور کبھی فیشن سے باہر نہیں جاتا۔ اگر ہم انہی رنگوں کے ساتھ روشنی کا بالاواشطہ انتظام بھی کرلیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے تو سونے پہ سہاگہ ہوجاتا ہے۔ 

دھاتی فرنیچر

دھاتی فرنیچر اس طرزِ تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے جہاں صنعتی طرزِ تعمیر کی جھلک دکھانا مقصود ہو۔ یہ چھوںت جگہوں میں مناسب نہیں لگتا لیکن ان جگہوں میں جہاں دیواریں اونچی ہو تو اسیا فرنیچر ایک اچھا تضاد فراہم کر تا ہے جو کہ بہت نفیس اور شائستہ لگتا ہے۔ 

اگر اس قسم کے فرنیچر کا انتخاب کیا جائےتو یہ مناسب رہتا ہے کہ دیواروں پر ہلکا رنگ کیا جائے ورنہ پورا ماحول گھمبیر سا لگے گا۔سرمئی رنگ کا انتخاب سے سے بہتر رہتا ہے کیونکہ اسمیں بھی وہی دھاتی انداز کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ متبادل کے طور پر ہم سفید اور سرمئی رنگ ملا کر کرسکتے ہیں۔ اس ملا ب سے پوری جگہ کو ایک نہایت عظیم الشان تاثر ملے گا۔ 

فرنیچر کا ڈیزائن

فرنیچر کا ڈیزائن اور اسکا رنگ ماحول کو ایک انفرادی تاثر دینے میں اپنا ایک کردار رکھتے ہیں۔ اگر ہمارے پاس سادہ اور منفرد ڈیزائن کا فرنیچر ہو تو ہم اسکو کوئی بھی رنگ کرسکتے ہیں بنا دوسری چیزوںپر حاوی ہوئے بغیر۔ جیسا کہ آپ سامان رکھنے کی اس الماری کو دیکھ سکتے ہیں جسکو ہمارے ماہرین نے تجویز کیا ہے ۔ اسکو آپ اپنی مرضی سے کوئی سا بھی رنگ جیسا کہ ہلکا سبز یا بھورا رنگ دے سکتے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ماحول سے مکمل ہم آہنگ لگ رہا ہے۔ 

اس قسم کے فرنیچر کے ساتھ اور جہاں ماحول مجموعی طور پر متوازن ہو ہم دیواروں کے رنگ کے لئے نسبتاً گہرے رنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں کیونکہ اس سے فرنیچر کی انفرادیت اور نفاست نمایاں ہوگی۔ میرون یا پھر گہرے نیلے رنگ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مگر اسکو صرف ایک دیوار پر استعمال کریں اور کمرے کو اپنے ذاتی ذوق کا عکاس بنائیں۔ 3

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine