ڈھیر ساری تجاویز کے ساتھ چھوٹے صحن کے 12 آئیڈیاز

M Usman M Usman
Casa Liberdade, Na Lupa Design Na Lupa Design Classic style garden
Loading admin actions …

اگر آپ کے گھر کا صحن چھوٹا ہے اور آپ کے خیال میں پورا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا تو ہومی فائی آپ کو غلط ثابت کر سکتا ہے۔ یہ جگہ چھوٹی ہونے کے باوجود ہوا خوری کیلئے بہترین ہے، کسی ابرآلود دن اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ لطف اٹھانے کیلئے اس سے بہتر جگہ ممکن نہیں ہے۔

ان جگہوں کی تزئین و آرائش کا دارومدار آپکی سجاوٹ اور جگہ کو استعمال کرنے کی صلاحیتوں پر ہے۔ اس مشن میں کامیابی کا فارمولا یہی ہے کہ آپ سب سے بہترین کو کاپی کر لیں، اسی لئے ہومی فائی لایا ہے چھوٹے صحن کی پُرکشش تجاویز جو آپ کو ضرور متاثر کریں گی۔ لہذا دیکھنا شروع کیجئے!

1 قدرتی منظر سے لطف اندوز ہوں

صحن کو پودوں اور پھولوں سے سجانے کے بہت سارے طریقے ہیں، صحن کی سجاوٹ میں پودوں اور پھولوں کا استعمال اس کے ڈیزائن میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ انہیں رنگ برنگے گملوں میں لگا کر اپنے صحن کی دیواروں کے ساتھ لٹکا سکتے ہیں یا صحن کے فرش پر بھی رکھ سکتے ہیں۔ 
ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ پودوں کی ایسی اقسام کا انتخاب کریں جن کی دیکھ بال آسان اور موسمی حالات سے موافق ہوں۔

2 آرام دہ کرسیوں کا استعمال جگہ کو خاص اور دلکش بناتا ہے

آپ کے گھر کا صحن چھوٹا ہو سکتا ہے مگر اس کی خاصیت برقرار رکھنا ضروری ہے، اپنے ذوق کے عملی نمونے اور سٹائل کیلئے سب سے بہترین چیز اس میں استعمال ہونے والی اشیا جیسے فرنیچر کا انتخاب ہے۔

3 اپنے صحن کی جگہ کا بہترین استعمال یقینی بنائیں

چھوٹے صحن کے ہر ایک انچ کا استعمال یقینی بنانا ضروری ہے، ہم کسی بھی چیز کو کم یا زیادہ کرنے کا خطرہ نہیں مول لے سکتے۔ فرنیچر کو اچھی طرح لگائیں اور مختلف قسم کے سامان اور رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔ 
تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے لکڑی کی کرسیاں ان تختوں کیساتھ مل رہی ہیں۔

4 ریت، پتھروں اور پودوں کیساتھ زین قسم کا باغیچہ تخلیق کریں

زین قسم کے باغیچے جاپانی سٹائل کیساتھ اپنے انداز کا اچھوتا نمونہ ہیں، اس باغیچہ میں استعمال ہونیوالی اشیا کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے صحن کو منفرد بنا سکتے ہیں۔ اس کا پورا فائدہ اٹھانے کیلئے روشنیوں کا انتظام کرنا مت بھولیں، گرمیوں کی راتوں میں آپ یہاں راحت محسوس کریں گے۔

5 تھوڑا ہی بہت ہے

چھوٹی جگہوں پر آپ کو بہترین اشیا کا انتخاب کرتے ہوئے متوازن ماحول کو پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح کے حالات میں پُروقار سجاوٹ ہی بہترین ہے۔ ایک پُروقار باغیچے کے ڈیزائن میں بہت کم اشیا شامل ہو تی ہیں تاکہ مجوعی منظر کو دیکھتے ہوئے مرکز نگاہ وہی رہے۔

6 اگر آپ کے لمبی راہداری ہے تو رنگ برنگے پھولوں کیساتھ اس کو تازگی بخشیں

جیسا کم ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ پھول اپنے رنگ، شکل اور جسامت کے لحاظ سے کسی بھی جگہ کو نئی زندگی دے دیتے ہیں۔ اس لئے آپ اپنی راہداری کو پھولوں کی مدد سے اور بھی خوبصورت بن سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اس گھر کی راہداری میں لگے یہ رنگ برنگے پھول ہمیں اس کے اندرون تک جاتے ہوئے رہنمائی کرتے ہیں۔

7 ساحلی انداز کا جھولا لگا کر اپنے صحن کو دوسروں سے مختلف بنائیں

8 عمودی باغیچے سے اپنے باغ کو خاص بنائیں

عمودی باغیچوں کا رواج کافی عرصے سے چل رہا ہے کیونکہ شہری علاقوں اور کم جگہ والے صحن کیلئے یہ سب سے بہترین آپشن ہے، اگر آپ کے پاس اتنی جگہ ہو کہ یہ اس میں بیٹھنے کیلئے ایک بینچ رکھ سکیں تو مان لیجئے کہ آپ ایک حقیقی باغیچے کے مالک ہیں۔

9 صحن کے فرش کو لکڑی کے ذریعے خاص بنائیں

چھوٹی چھوٹی چیزوں کا دھیان کسی بھی چیز کے ڈیزائن میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور چھوٹی جگہ کی تزئین و آرائش کرتے ہوئے تو اس ک اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔ اس جگہ میں ہم پتھروں، لکڑی کے تختوں اور سبزیوں کو ملا کر کچھ نیا کر سکتے ہیں۔

10 پودوں کو انکے سائز اور قسم کے لحاظ سے لگانا سیکھیں

کسی بھی گھر کی سجاوٹ کیلئے پودوں کا استعمال مرضی پر منحصر ہوتا ہے(حالانکہ کچھ دیگر عناصر بھی اس معاملے میں اپنا وزن رکھتے ہیں)۔ مختلف اقسام اور سائز کے پودے صحن میں لگانے سے اس جگہ کے حسن میں اضافہ بخشتے ہیں۔

11 اگر صحن چھوٹا ہے تو ایس چیزوں کا اضافہ کریں جو اسکو بڑا دکھائی دیں

مختلف قسموں کے رنگوں کو استعمال کر کے کسی جگہ کو ظاہری طور پر بڑا دکھانا گھروں کی سجاوٹ کے ماہرین کا عمومی کام ہے۔ اس لئے چھوٹے صحن کو سجاتے ہوئے اس ترکیب کو نہیں بھولنا چاہئے۔ 
اس تصویر کے مطابق دیواروں کو نمایاں کرنے کیلئے آپ صحن کے فرش کو ہلکے رنگوں سے مزین کر سکتے ہیں۔

12 کلاسیکل

اپنے چھوٹے صحن کو تازگی بخشنے کیلئے تخلیقی صلاحیت صرف کرنا ضروری ہے، کسی بڑے مالی خرچے کے بغیر یہ کام صرف آپ کی توجہ مانگتا ہے۔ آپ کسی پرانے فرنیچر میں بھی پودوں کو اگا سکتے ہیں اس طرح یہ زیادہ ماحول دوست اور حقیقت سے قریب تر ہو گا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine