دلکش اور جدید انداز کے ساتھ گیراج کے 10 دروازے

M Usman M Usman
グレイシーズ, 西川真悟建築設計 西川真悟建築設計 Modern garage/shed
Loading admin actions …

اپنے بڑے سائز کی وجہ سے گیراج کا دروازہ گھر کے صدر دروازے کے مقابلے میں زیادہ واضح اور متاثر کن ہوتا ہے، لیکن یاد رہے ہم یہاں ایسے بڑے گیراج کی بات نہیں کر رہے جس میں دو یا دو سے زیادہ گاڑیاں پارک کی جا سکیں۔

گیراج کے زیادہ تر دروازے لوہے، سٹیل اور لکڑی سے بنے ہوتے ہیں، تاہم گھر کے اندر موجود گیراج میں ہلکے پلاسٹک کے دروازے لگائے جا سکتے ہیں۔

عام طور پر گیراج کے دروازے آٹومیٹک اور دیوار کے ساتھ کھسکنے والے ہوتے ہیں۔ تو دیکھنا شروع کیجئے اور ہومی فائی کی تجاویز کو نوٹ کرنا نہ بھولیں۔

1. مضبوط اور پُروقار

میٹالیکوس کمپنی کا یہ ماڈل ظاہری بناوٹ میں سادہ مگر پُروقار ڈیزائن ہے۔ زیرتعمیر فارم ہاؤس میں بنے اس گیراج میں لوہے سے بنے دروازے کو لکڑی سے سجایا گیا ہے۔ 

اس کی چوڑائی اچھی خاصی ہے، ایسے گیراج دو کاروں کیلئے  بنائے جاتے ہیں۔ یہ دروازہ اوپر کو کھلتا ہے، ایک خودکار نظام سے منسلک اس دروازے کو اوپر نیچے کرنے کیلئے موٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جو رہائش کے اعلیٰ معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

2. خوش آمدید

اس جدید انداز کے گھر میں لکڑی کو بنیادی تعمیراتی سامان کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ چھوٹے دروازے، باہر کی کھڑکی اور گیراج کا دروازہ اس بات کی گواہی دیتے ہیں۔ 

سائز کو اگر دیکھا جائے تو اس میں دو کاریں آرام سے پارک کی جا سکتیں ہیں۔ گھر کی باقی ڈیزائن کو دیکھتے ہوئے اس گیراج کو لکڑی کے گہرے رنگ میں رنگا گیا ہے۔ دھندلے شیشے کے ساتھ دروازے میں بنی یہ کھڑکی عمدہ اضافہ ہے جو قدرتی روشنی کا ایک ذریعہ ہے لیکن دھندلے شیشے کی وجہ سے اندر نہیں دیکھا جا سکتا۔

3. تنہا گیراج

چھ کاروں کی جگہ لئے لکڑی سے بنا جرمنی میں موجود یہ گیراج گھر سے لگ تھلگ ہے۔ لکڑی کے دروازے دلکش ضرور ہوتے ہیں لیکن حفاظتی تدابیر کے تحت گیراج کا دروازہ سٹیل سے  بنایا گیا ہے۔ رولر قسم کا یہ دروازہ اوپر کو کھلتا ہے اس کی پلیٹس اوپر اٹھ جاتی ہیں اور اس طرح گاڑیاں آسانی سے اندر باہر جا سکتی ہیں۔

4. اس کو بھی دیکھئے

بہت دفعہ ہمارا گیراج اور صحن ایک ہی جگہ ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک جگہ پر ماہرین نے صحن اور گیراج کا اس طرح ملاپ کیا ہے کہ کار کی عدم موجودگی میں بچے بھی اس جگہ کا فائدہ اٹھا سکیں۔ 

ماحولیاتی نقطہ نظر سے کہا جاتا ہے کہ گیراج کا دروازہ مکمل بند نہیں ہونا چاہئے، بلکہ یہ جالے کی طرح ہونا چاہئے جسں قدرتی روشنی اور ہوا کا اچھے طریقے سے پاس ہو۔ مثال کے طور پر یہ دروازہ جو لوہے کی سلاخوں سے بنایا گیا ہے اور آپ کی گاڑی کی حفاظت کرنے کیلئے کافی ہے۔ 

گھر کے اگواڑہ کے ساتھ ہم آہنگی کیلئے چمکدار رنگ کی دیوار اس جالے کے ساتھ بھلی لگ رہی ہے۔

5. مغربی انداز

ایک باغیچے میں یہ مغربی انداز کا گیراج بنایا گیا ہے، اس کے اگلے حصے کو ٹائلوں، کنکریوں سے بھرا صحن، لکڑی کے چھجے اور  پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ اس سب کے درمیان گیراج کے دروازے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

کار کو داخل کرتے وقت یہ دروازہ خودکار طور پر دیوار کے ساتھ کھسک جاتا ہے۔ لکڑی کے تختوں سے بنے گیراج کے اس دروازے کو لوہے کے راڈ سے مضبوط بنایا گیا ہے۔

6. دوہرا ہوجانے والا دروازہ

گیراج کے داخلی دروازے کا بڑا یا بھاری ہونا ضروری نہیں، پلاسٹک کے پینل کے ساتھ اس دروازے کو ریمورٹ کے ایک بٹن سے کھولا یا بند کیا جا سکتا ہے۔ 

لیکن ایسے دروازے اسی وقت ہی لگائے جا سکتے ہیں جب گیراج گھر کے اندر بنا ہو، گھر کے باہر ہونے کی صورت میں دروازے کا لوہے، سٹیل یا لکڑی سے بنا ہونا نہایت ضروری ہے۔ لکڑی سے بنے اس گیراج میں دروازے کی جگہ لگے یہ کور دیدہ زیب اور عمدہ ہیں۔

7. ایک سے زائد

بارسلونا(سپین) میں موجود اس فارم ہاؤس کے ماہر تعمیرات (FG Arquitectes) کو 10 کاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ درکار تھی، جس کے نتیجہ ایک ہی جگہ بنے پانچ گیراج کی صورت میں سامنے آیا جن میں مطلوبہ گنجائش موجود ہے۔

قدرتی ماحول سے ہم آہنگی کیلئے لکڑی کے دروازے لگانے کا فیصلہ کیا گیا، موسم کی سختیوں سے بچانے کیلئے تارپین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آمدورفت میں آسانی کیلئے اوپر کے حصے کو دوہرا کیا جا سکتا ہے۔

8. خود کار نظام

اس گیراج میں داخلے کیلئے لکڑی کے دو مضبوط دروازے لگائے گئے ہیں۔ زیادہ بھاری نہ ہونے کیلئے دروازے میں دو بڑے سائز کی معین کی شکل میں شیشے لگائے گئے ہیں۔

گیراج کو کھولنے کیلئے دروازے کے اوپر والے حصے پر دو خود کار یعنی آٹومیٹک سسٹم لگایا گیا ہے جس کے پھیلنے اور سکڑنے سے دروازہ کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ یہ ایک آرام دہ اور محتاط قسم کا حل ہے جس سے دروازہ کھولنے اور بند کرنے میں نہایت آسانی ہے۔

9. جانے کیلئے تیار

اگر آپ ایک نئے دور کی کار اپنے پاس رکھتے ہیں تو گیراج کا بھی جدید ہونا ضرروی ہے۔ اس مقصد کیلئے رولر قسم کا دھاتی دروازہ بہترین ہے، جسے آپ دو ریلز کی مدد سے چھت تک اوپر کر سکتے ہیں۔

یہ ایک شاندار آئیڈیا ہے، چھوٹی کھڑکیاں، آرائشی روشنیاں اور صاف سفید دیواروں کے ساتھ دھاتی دروازہ ہر طرح سے دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔

10. رہائشی انداز

باہر کا دروازہ جسے السی کے تیل سے رنگے سٹیل سے بنایا گیا ہے، ایک دلچسپ انتخاب ہے۔ بل کھاتی ہوئی سٹیل کی چادر اس کو سٹائلش بناتی ہے۔ اس قسم کے دروازے خود بھی کھولے جا سکتے ہیں، لیکن ایک خودکار نظام سے منسلک کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ گاڑی سے اترے بغیر ہی ریمورٹ سے دروازے کھول سکتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine