۱۰ سائبان جو آپ کے ٹیرس کو شاندار بنائیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
TOLDOS DE COFRE ROAMA, TOLDOS ROAMA TOLDOS ROAMA Classic style garden
Loading admin actions …

گرمیوں میں باغ، ٹیرس یا بالکونی میں بنے سائبان کے لیے آپ شکرگزار ہوتے ہیں۔ یہ باہر کے ماحول کے خوشگوار کرتا ہے بلکہ وہاں ایک کافی بڑی جگہ بھی بنا دیتا ہے جہاں آپ کرسیاں، میز اور اسٹول وغیرہ رکھ کر اس چھت کے نیچے گھنٹوں گزار سکتے ہیں۔

سائبان بنانے کے بہت سے طریقے موجود ہیں، جن میں سے بہت سے آٹومیٹک ہیں، یعنی کہ صرف ایک بٹن دبانے سے زیادہ کوشش کے بغیر سائبان کھل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اگر اسے درست رخ پر لگایا جائے تو یہ بارش کا پانی روک لیتا ہے اور آپ خراب موسم میں بھی ٹیرس استعمال کر سکتے ہیں۔

۱۔ ایسی شکل جو توجہ گھیر لے

سمندری جہازوں کے بادبانوں کی یاد لیے اس سائبان کو کھمبوں نے سہارا دیا ہے۔ ٹیرس کے لیے ایک پیارا سمندری انداز جس کی تاروں کا سائز بدلا جا سکتا ہے۔

لگانے اور موسم کے اختتام پر اتارنے میں آسان، اچھا سایہ اور پیاری سجاوٹ کی ضمانت، عام سائبانوں کی چوکور شکل سے زیادہ عمدہ۔ اس کے علاوہ کہ کپڑا بارش کے پانی سے بچائے گا اور اس کے مختلف زاویے پانی کو ایک ہی رخ میں بہنے سے روکیں گے۔

۲۔ درمیانے رنگوں میں

یہاں ہم ایک چوکور سائبان دیکھتے ہیں، جو دوچھتی کے لیے بنا ہے کیوں کے اسے اور کسی بھی سہارے کی ضرورت نہیں۔ سائبان اور اس کا ڈھانچہ دو دیواروں کے درمیان پھیلا ہے اور جمع کرنے پر بہت کم جگہ گھیرتا ہے۔

مڑ جانے سے یہ سائبان دھول مٹی وغیرہ سے بچا رہتا ہے، خاص کر خزاں اور سردیوں کے مہینوں میں جب اسے استعمال نہیں کیا جاتا۔ منفرد اور نفیس۔ اسے خود بھی موڑا جا سکتا ہے اور آٹو میٹک بھی بنایا جا سکتا ہے۔

۳۔ یہ سب سائبان ایک ہیں

اس قسم کے سائبان ٹیرس اور دوچھتی کے لیے ہوتے ہیں۔ انہیں گھر کے بیرونی حصے سے جوڑ کر خاص انداز میں افقی رخ پر آگے لایا جاتا ہے۔

کناروں پر آپ دو جھکے ہوئے سائبان لگا سکتے ہیں جو سورج سے حفاظت کریں گے اور گرمی کا وقت گزرنے پر آپ انہیں اٹھا سکیں گے، تا کہ ہوا کا بہاؤ بہتر بنایا جا سکے۔ یہ سائبان رسی کے ذریعے پھیلائے جا سکتے ہیں یا ان کے لیے ایک چھوٹی موٹر بھی لگوائی جا سکتی ہے۔

۴۔ یادگار

بغیر سہارے والا سائبان کتنا بڑا ہو سکتا ہے؟ اگر آپ ٹیرس میں ستون نہیں کھڑے کرنا چاہتے تو ایسا انداز چنیں جس کے لمبے بازو اسے سہارا دیے ہوئے ہیں۔ یہ تناؤ کی حالت میں ہے اور 5 میٹر چوڑائی اور 18 میٹر لمبائی کو گھیر سکتا ہے۔

ظاہر ہے اس کو چھوٹا بڑا کرنے کے لیے آپ کو خودکار نظام ہی لگوانا پڑے گا۔ مڑنے کے بعد یہ بالکونی سے تقریبا غائب ہو جاتا ہے۔

۵۔ مڑ جانے والا، روشنی اور سائے کے کھیل کے لیے بے مثال

اس قسم کا سائبان لکڑی کے ستونوں پر کھڑا ہوتا ہے اور باغ کے ایک کونے میں بنایا جاتا ہے۔ اس میں مڑے ہوئی دھاریاں ہیں جنہیں ایلومینیم سے بنی پتلی ڈنڈیاں سہارا دیے ہوئے ہیں۔ اس سائبان میں پلی لگے ہیں جن کی مدد سے آپ اسے کھول یا بند کر سکتے ہیں۔

آپ سب دھاریاں اکٹھی کر سکتے ہیں یا انہیں حصوں میں تقسیم کر کے  اپنی مرضی  کا سایہ بنا سکتے ہیں۔

۶۔ جدید اور عملی

یہاں بالکونی میں لگا لمبے بازوؤں والا سائبان ایسا ماحول واپس لاتا ہے جو عام طور پر گرمیوں میں ضائع ہو جائے۔

ایکریلک کپڑے سے بنے سائبان کو لمبا کرنے والا نظام تیزی سے کھل کر بڑی جگہ گھیر لیتا ہے۔ بند ہونے پر یہ دیوار کے ساتھ تھوڑی سی جگہ لیتا ہے۔ یہ ایلومینیم سے بنا ہے جس کی وحہ سے یہ ہلکا بھی ہے اور مضبوط بھی۔ 

اگر ممکن ہو تو ایک چھوٹی موٹر لگوائیں جو اسے تیزی سے کھول اور بند کر دے اور آپ خود اسے کھولنے کی مصیبت سے بچ جائیں گے۔

۷۔ لکڑی کا سائبان

یہ سچ ہے کہ سائبان گرمیوں کے لیے ہے مگر پاکستان جیسے ملکوں میں جہاں بہار اور خزاں بھی زیادہ ٹھنڈی نہیں ہوتی، یہ سرکنے والی چھت والا لکڑی سے بنا سائبان بہترین ہے جسے حصوں میں کھولا جا سکتا ہے۔

اوپری حصے میں ایک شیشہ لگایا گیا ہے جو سرد موسم میں دھوپ اندر آنے دیتا ہے اور چھوٹا سا گرین ہاؤس بنا دیتا ہے۔

۸۔ بڑے ٹیرس میں سفید رنگ کی نفاست

یہ سائبان کی نفاست کی ایک اور مثال ہے جو دیواروں اور فرش کی طرح ہی سفید ہے۔

یہ لگوانے سے آپ کے پاس بڑ؛ سی سایہ دار جگہ آ جائے گی، نہ صرف تالاب کے گرد بلکہ گھر کے اندر بھی۔ 

یہ سائبان ہوا اور سورج کے سنسر رکھتے ہیں اور ان میں ایسی موٹریں لگی ہیں جو انہیں خاص اوقات میں کھول یا بند کر دیں۔

۹۔ بے حد جدید اور دھاتی

یہ عام سائبانوں جیسا تو نہیں مگر اپنا کام بخوبی انجام دیتا ہے، جو ہے سایہ فراہم کرنا۔ پیشہ واران نے مختلف موسموں کے لیے یہ سائبان بنایا ہے جس میں ایلومینیم کی پلیٹیں لگی ہیں جنہیں گھما کر ضرورت کے مطابق سایہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

عام سائبان کی بہ نسبت اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ مکمل سایہ بھی حاصل کر سکتا ہیں اور تھوڑی بہت دھوپ لینا چاہیں تو وہ بھی لے سکتے ہیں۔ 

یہ بند ہو کر بارش اور تیز ہوا سے بچا لیتا ہے۔ اسے خود یا ریموٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس سے زیادہ آرام ممکن نہیں۔

۱۰۔ رات کا سائبان

ٹیرس میں سائبان لگانے کا ایک عام مسئلہ یہ ہے کہ رات کے وقت یہ جگہ درست طور پر استعمال نہیں کی جا سکتی۔

یہاں ایک دلچسپ حل سرکنے والا سائبان لگانا ہے اور روشنیاں جو آپ کی رہنمائی کریں۔ اس طرح آپ مصنوعی روشنی کی بدولت سورج غروب ہونے کے بعد بھی اپنے ٹیرس میں سائبان سے لطف اٹھا سکیں گے۔ ایک طرف سے اسے موڑ کر آپ ہوا کا بہاؤ بھی بہتر کر سکتے ہیں۔ 

مزید تجاویز دیکھیے: ۱۰ الماریاں جو خواب گاہ کے کونوں کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine