۶ شاندار آئیڈیاز اپنے ٹیرس کو بند کرنے کے

Farheen Farheen
Jardín de Invierno con Techo Móvil, CERRAMIENTOS ALUMEN&MUÑOZ S.L CERRAMIENTOS ALUMEN&MUÑOZ S.L Minimal style conservatory
Loading admin actions …

کبھی کبھار ہم سوچتے ہیں کہ ہمارے گھر میں کچھ اسکوئر میٹر کا اضافہ ہونا چاہیے،خاص کر ایک کھلے صحن اور ٹیرس کے ساتھ جب بھی آپ کا تفریح کا دل کرے تو خیال آتا ہے کہ اسکو بند ہونا چاہیے۔ہومی فائی پر آج ہم آپکو ۶ ایسے آئیڈیاز بتائیں گے جن سے آپ ان سردیوں میں اپنے ٹیرس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ چلیں شروع کرتے ہیں!

ایک چھوٹے ٹیرس کو بند کرنا

یہ نظارہ ایک چھوٹے ٹیرس کو بند کرنے کے بعد کا ہے۔ اس دیوار کو ڈبل شیشے کے ساتھ چمکدار ایلومینم ایلیمنٹری سے بنایا گیا ہے۔ اس جگہ کو بند کرنے کے علاوہ اسکو مکمل تبدیل کیا گیا ہے، یہ کام کرنے کے لیئےمثالی جگہ ہے جب آپکو کوئی زیادہ روشنی والا کام کرنا ہو۔ اب سے یہ گھر میں وقت گزاری کے لیئے ایک شاندار جگہ بن گئی ہے جب آپکو ہلکے درجہ حرارت کی ضرروت ہو تو۔

ایک ٹیرس لطف اندوز ہونے کے لیئے

یہ آئیڈیا ایک شاندار طریقہ ہے اپنے ٹیرس کو بند کرنے کا۔ اسکو عمودی ایلومینیم کارپینٹری کھڑکیوں کے ساتھ بند کیا گیا ہےاور ہمسائیوں کی پیمائشوں سے بچنے کے لیئے ایک گرڈ دیوار میں لگایا گیا ہے۔ ڈیزائنرز کی طرف سے ایک شاندار طریقہ سردیوں سے لطف اندوز ہونے کا۔

پگولا کے ساتھ

جب تک اسکو بند نہیں کیا گیا تھا ، یہ ایک کھلا صحن تھا جہاں صرف ایک اچھے موسم میں لطف اندوز ہوا جاسکتا تھا۔ جب ایک دفعہ پگولا چھت، جو ماہر آرکیٹیکچر نے بنائی تھی نصب کردی گئی تو اسکو آپ پورے سال میں کبھی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ پگولا جسکا ڈھانچہ لکڑی سے بنا ہوا ہے اس میں حرارت اور نمی سے موصلیت کے لیَئے پولی کاربونیٹ استعمال کی گئی ہے۔

افقی جگہ بانس کے ساتھ

وہ لوگ جنہیں باغبانی سے بہت محبت ہے یہ آئیڈیا انکے کے لیئے خاص طور پر ہے۔ چھت کے اوپر ایک چمکدار شیشہ لگایا گیا ہے تاکہ سورج کی شعاعیں پودوں کو خراب کرنے کی بجائے انکو پھولنے میں مدد دیں اسکا حل یہ ہے کہ جہاں جہاں آپکو روشنی کم چاہیے ادھر بانس کے پودے سے ڈھک دیں۔ اسطرح آپ حرارت کو کچھ حد تک قابو کرسکتے ہیں۔

سلائیڈنگ افقی جگہ

اس سے پہلے اگر کوئی افقی بند جگہ کے بارے میں سوچتا تو وہ یقینا اتنی فعال نہیں ہوتی بلکہ ایک جگہ پر نصب ہوتی لیکن آجکل انکو بہت فعال بنایا جاتا ہے کیونکہ آجکل جب بھی آپ موسم سے لطف اندوز ہونا چاہیں اس کے ذریعے ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ ایک جگہ نصب نہیں ہیں۔ یہ نیا اور شاندار سسٹم آپکو کھل کر موسم سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتا ہے۔

ٹیرس کو جزوی طور پر بند کریں

جب آپکے پاس چند زائد اسکوئر میٹر ہوں تو آپ اپنے ٹیرس کو آدھا بند اور آدھا کھول سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں آدھا ٹیرس ایلومینم کی چمکدار کھڑکیوں سے بند کردیا گیا ہے لیکن اس پر کوئی پردے نہیں لگائے گئے کیونکہ یہ گھر بیرونی آنکھوں سے محفوظ ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine