باورچی خانے میں ۸ دلچسپ الماریوں کے شاندار آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Le charme parisien, bypierrepetit bypierrepetit Kitchen
Loading admin actions …

آپکا کیا سوچنا ہے اگر ہم کہیں کہ باورچی خانہ الماریوں کے بغیر مکمل ہے؟ ظاہر ہے آپ اس بات سے انکار کرینگے! اور ویسے بھی اس بات میں بالکل حقیقت نہیں کیونکہ الماریوں کا باورچی خانے میں نہ ہونے کا مطلب بے ترتیبی، پھیلاوا اور بکھیڑا۔ اور یہ کوئی بھی اپنے باورچی خانے میں نہیں چاہتا اس لیے ہم سب ہی باورچی خانے میں چھوٹی یا بڑی الماریاں ضرور بنواتے ہیں۔ اسی بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم آپ کے لئے لائے ہیں باورچی خانے میں ۸ دلچسپ الماریوں کے شاندار آئیڈیاز۔

۱۔ سفید رنگ میں دیہی انداز

اس پہلے آئیڈیا میں سفید رنگ کے اس باورچی خانے میں دیہی وضع کو قائم رکھتے ہوئے ہر ممکن جدید سہولت شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اوون اس کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ اس باورچی خانے میں بڑی کھڑکی قدرتی روشنی کو بہت زیادہ مقدار میں داخل ہونے کی جگہ فراہم کرتی ہے۔ لیکن ان سب سے اوپر اگر کوئی چیز اس باورچی خانے کو تر تیب وار رہنے کی اجازت دیتی ہے تو وہ ہے سفید رنگ کی مضبوط الماریاں۔

۲۔ سیاہ یا سرمئی؟

اس باورچی خانے میں اگر الماری کے رنگ کی بات کی جائے تو سیاہ رنگ کی الماریاں سرمئی رنگ کی دیواروں والے اس باورچی خانے میں بہت دلفریب احساس دیتی ہیں، سیاہ رنگ کو جدید اور نفیس وضع فراہم کرنے میں بہت مہارت حاصل ہے اور اس کے میلاپن اور گندگی چھمانے کے فائدے کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس باورچی خانے میں ایک کاؤنٹر ہونے اور چھوٹی جگہ ہونے کی وجہ سے اس میں اوپر اور نیچے سیاہ رنگ کی بڑی الماریاں بنائی گئی ہیں جس سے باورچی خانے کا تمام سامان ان میں سما جائیگا۔

۳۔ لکڑی میں پائیداری

جیسا کہ لکڑی تمام موادوں میں سے سب سے زیادہ مضبوط مواد مانا جاتا ہے اس لئے لکڑی کی الماریاں کو لوگ سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ اس باورچی خانے میں لکڑی کی سادہ اور مناسب سائز کی الماریاں بنائی گئی ہیں جس میں باورچی خانے کا تمام سامان تو باآسانی آ ہی جائیگا لیکن ساتھ ہی اس میں سادگی اور خوبصورتی بھی جھلکے گی۔ اگر آپ اپنے باورچی خانے کو مضبوطی اور نفاست دونوں بخشنا چاہتے ہیں تو آپکو اس لکڑی کی المارے کا انتخاب کرنا چاہئے۔

۴۔ سفیدی میں دلکشی

سیاہ رنگ کی طرح سفید رنگ بھی خوبصورتی اور حسن میں بہت نمایاں نظر آتا ہے لیکن اس باورچی خانے میں جس ترتیب سے ان الماریوں کو بنایا گیا ہے اس کو دیکھ کر آپ اور آپکے بڑھئی حیران رہ جائینگے! الماریوں کی اس ترتیب سے نہ صرف باورچی خانے کے سامان اور لوازمات کو حفاظت ملیگی بلکہ باورچی خانے میں استعمال کے لئے بڑا سا تین طرفہ کاؤنٹر بھی میسر ہو جائیگا۔ ترتیب، حفاظت، صفائی اور سہولت سب کچھ ایک ساتھ۔

۵۔ جدیدیت

اس جدید باورچی خانے میں ایک چھوٹی دیوار کے ساتھ منفرد انداز میں الماریاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے سامان رکھنے کے لئے مناسب جگہ بھی حاصؒ ہوگئی اور ایک چھوٹی جگہ کا معقول استعمال بھی ہو گیا۔ باقی کی الماریاں لمبائی میں کاؤنٹر کے نیچے بنا کر دیگر سامان اور لوازمات رکھنے کے لئے کشادہ جگہ بھی فراہم کی گئی ہے۔ اگر آپکا باورچی خانہ چھوٹا ہو تو آپ اس آئیڈیا کو عمل میں لا سکتے ہیں۔

۶۔ معقول ترتیب

آپکو اس تصویر کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہوگا کہ اس باورچی خانے میں سوائے الماریوں کے اور کچھ بھی نہیں ہے لیکن اگر آپ غور کریں تو دیکھیں گے کہ اس باورچی خانے میں پھیلاوا بھی بالکل نہیں ہے اور اسکا اعزاز ان انوکھی ترتیب میں بنی الماریوں کو جاتا ہے۔ اس جدید باورچی خانے میں نہ صف نیچے بلکی اوپر بھی الماری بنائی ہے جس میں مصالحہ جات وغیررہ رکھے جاسکتے ہیں۔

۷۔ سلائڈنگ الماری

جدیدیت اور خودکار کے زمانے میں جب ہر چیز خودکاری ہے تو کیوں نہ المارے بھی ایسی ہی تیار کی جائے؟ جی ہاں! یہاں ہم سلائڈنگ الماری کی بات کر رہے ہیں جیسے اس تصویر میں نظر آ رہی ہے۔ اس الماری میں اتنی ہی کشادہ جگہ موجود ہے جتنی ایک عام الماری میں ہوتی ہے لیکن اس الماری میں نفاست اور دلکشی ہے وہ اس کی اضافی خصوصیت ہے۔ اس الماری میں اور بھی آئیڈیاز استعمال کرتے ہوئے اپنے مطلب اور ضرورت کے لحاظ سے مختلف بنایا جا سکتا ہے۔

۸۔ سادگی میں نفاست

سادگی میں نفاست ہوتی ہے اور ہم سب ہی اس بات سے متفق ہیں۔ یہ الماریاں سادی کریم رنگ میں لکڑی سے تیار کی گئی ہیں اور جگہ کی مناسبت سے ناپ لے کر خاص طور پر اسی باورچی خانے کے لئے بنائی گئی ہیں۔ الماریوں کی ترتیب کو جگہ کے لحاظ سے اس طرح بنایا گیا ہے کہ کونوں میں بچ جانے والی جگی کو پتلی الماری یا درازوں سے مکمل کیا ہے لیکن جگہ کو ضائع نہیں ہونے دیا گیا۔ سادگی کو قائم رکھتے ہوئے جگہ کا بخوبی استعمال کی شاندار مثال ہے یہ الماریاں!

باورچی خانے کے مزید آئیڈیاز جاننے کے لئے پڑھیں: مرصع باورچی خانے کے ۱۰ آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine